کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین نعیم کھوکھر اور یونس گل نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے گلزار کالونی سیکٹر D-8میں قائم سینٹ جان چرچ آف پاکستان پر سماج دشمن عناصر کی جانب سے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت اور APX کمیٹی کے لئے ایک چیلنج قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماء نوئل اعجاز ،مشتاق مٹھو علاقہ مکین یونس بھٹی، شہباز مسیح، عرفان سلیم، یاسر خان، سلیم عنایت اور پرویز مسیح کے ہمراہ متاثر ہ جگہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
نعیم کھو کھر نے مزید کہا کہ سینٹ جان چرچ آف پاکستان 2011ء میں 80گز کی اراضی پر قائم کیا گیا تھا جہاں علاقے کے مسیحی عوام اپنی عبادت کرتے تھے جس پر گزشتہ روز قبضہ مافیا کے کارندوں نے قبضہ کرکے چرچپر لگی کراس سلپ اُتار کر توڑ دی اور وہاں بھینسوں کا باڑہ قائم کردیا جس سے مسیحی عوام کے مذہبی جذبات مجروح کئے جس کا سندھ حکومت ،ڈی ڈی رینجرز ،آئی جی سندھ اور APXکمیٹی کو فوری نوٹس لیکر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرکے چرچ کو واگزار کرایا جائے اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے نعیم کھو کھر نے کہاکہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری ایک جانب تو اقلیتوں سے زبردست اظہار یکجہتی کرتے ہیں لیکن دوسری جانب ان کی اپنی سندھ حکومت میں چرچوں پر قبضہ کرکے مسیحی عوام کو حراساں کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اُمید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری واقعہ کا فوری نوٹس لیکر مسیحی عوام کی دادرسی کرینگے۔ جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر