بلدیہ کورنگی کا شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے ہر قسم کی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن چلانے کا اعلان

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے رکاوٹون کے خاتمے کے حوالے سے گرینڈ آپریشن چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کی وجہ سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی تعطل کے باعث عوام کو مشکلات درپیش ہے

ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون کے ذریعے سڑکوں فٹ پاتھوں اور سروس روڈز سمیت چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف قائم تمام رکاوٹوں کا فی الفور بلا تفریق خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور عوامی کو درپیش دیگر بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے فوکل پرسن بھی موجود تھے

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے دورے کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدودمیں مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے قیام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو تاکید کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور اس کے قیام کی روک تھام کے حوالے سے موثر قدامات کئے جائیں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی پر ہر قسم کے تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنا کر عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضی کو تجارتی استعمال میں لانے کی اجازت ہر گز نہیں دیا جائیگا سڑکوں اور فٹ پاتھوں سمیت چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف قائم رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ۔

KORANGI KARACHI

KORANGI KARACHI