کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں سیوریج مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے یونین کمیٹی 35اور 36میں سیوریج کے ناقص نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سیوریج کے ناقص نظام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج کا ناقص نظام عوامی دشواریوں کے ساتھ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تباہمی کا باعث بن رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہارچیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل کے ہمراہ کورنگی کی یونین کمیٹی 35اور36کا تفصیلی دورہ کرکے سیوریج کے ابتر نظام اور اس حوالے سے عوامی مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے کہا ہے کہ وہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے ناقص نظام کا نوٹس لیکر عوام کو حائل مشکلات سے چھٹکارہ دلا ئیں۔
چیئرمین نیئر رضا نے علاقائی دورہ پر سیوریج کے ناقص نظام کو بلدیاتی مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے موقع پر موجود سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کو درس کراکر عوام کو مسائل سے نجات دلا ئی جائے۔
چیئرمین سید نیئر رضا نے دورے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج اور پانی کا محکمہ بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام نہیں جس کی وجہ سے علاقائی سطح پر مسائل میں اضافہ اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ ہم اپنی عوام کو مسائل سے دو چار نہیں ہونے دینگے۔
چیئرمین سید نیئر رضا محکمہ سیوریج بورڈ کورنگی کے ذمہ دران کو ہدایت کی ہے کہ فوری اقدامات کرکے کورنگی کے علاقوں میں سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے۔