بلدیہ کورنگی کونسل نے اپنے وسائل بڑھانے عوامی مسائل کے حل کے لئے ترجیحات مرتب کر لئے

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ضلع کونسل کورنگی نے ضلع کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے زرائع آمد کو بڑھانے کے حوالے سے اپنی ترجیحات مرتب کر لیا، روڈ کٹنگ سمیت تمام ٹیکس نیٹ ورک کو فعال اور کمپیوٹرائز بنا نے اور مختلف ٹیکسز میں ردو بدل اور لینڈ یوٹیلائز چارجز کا اختیار بلدیہ کورنگی کو دینے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کورنگی کا اجلاس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جلاس میں ضلع کورنگی کے تمام یونین کونسل کے وائس چیئر مین ،ڈسٹرکٹ کونسلرز نے شرکت کی اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد احمد آرائیں بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون اور عوامی تجاویز و رہنمائی کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنا یا جائیگا عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے اراکین کونسل کو بتا یا کہ نامساعد حالات اور حکومت کی جانب سے وسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے ترقیاتی امور کی انجام دہی میں مشکلات در پیش ہیں۔

مگر ہم باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام پر کسی قسم کا بوجھ ڈالے بغیر اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا چیئر مین نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی بھلائی کے لئے کچھ ٹیکسز میں ردو بدل کے حوالے سے مداد آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جسے اراکین کونسل کی منظوری سے نافذ العمل کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کے نظام کو فعال اور ٹیکس نیٹ ورک کو مکمل کمپیوٹرائز بنا یا جائے گا اس موقع پر اجلاس میں روڈ کٹنگ کی مد میں چاجز جو کہ 2003ء کے رولز کے مطابق وصول کئے جارہے تھے ان میں ردو بدل ،ٹریڈ لائسنس و شاپ بورڈ کے ٹیکسز کو ریوائز اور مکمل ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کرنے ،لینڈ یوٹیلائزیشن کی مد میں چارجز کا اختیار بلدیہ کورنگی کو تفویض کرنے جن میں PMT،کے الیکٹرک پولز ،پارکنگ ،جرنیٹرز ،بلڈنگ میٹریل اور مختلف تقریبات جس میں ڈسٹرکٹ لینڈ استعمال کی جائے۔

اس کے چارجز ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وصول کرے گا کے حوالے سے قرارد پیش کی گئی جسے اراکین کونسل نے کچھ ترامیم کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔اجلاس کے اختتام پر سانحہ درگاہ شاہ نورانی کے شہداء ،چیئر مین یونین کمیٹی 18 ضلع کورنگی فرحان خان کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعاء کی گئی۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی