کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر 26میں موجود وسیع و عریض کھیل کا میدا ن جو کہ ابراہیم پلے گرائونڈ کے نام سے ضلع کا مثالی اسٹیڈیم کے نام سے مشہور ہے جس پر سابقہ ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی کی جانب سے سال 2013ء میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا جس کے لئے ٹائون نے فنڈز بھی مختص کررکھی تھی۔
مگر جلد ہی کام کو روک دیا گیا جس کی وجہ سے ابراہیم پلے گرائونڈ جو کہ یونین کمیٹی نمبر26ضلع کورنگی کا واحد کھیل کا میدان ہے اب ذبو حالی کا شکار ہے اور علاقہ عوام ،نوجوان اور کھلاڑی سے اس سے استفادہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
اگرا گرائونڈ کی صورتحال یہی رہے تو بہت جلد لینڈ مافیا اس کھیل کے میدان پر قبضہ کرلے گی ،علاقہ عوام ،نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سے پر زور اپیل کی ہے کہ یونین کمیٹی نمبر26ضلع کورنگی میں قائم وسیع و عریض ابراہیم پلے گرائونڈ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کرانے کے لئے نوٹس لیں۔
گرائونڈ میں گھاس کی کٹائی اور پانی کا انتظام کیا جائے تاکہ علاقے کے نوجوان اس گرائونڈ سے استفادہ حاصل کرسکیں اور گرائونڈ کو لینڈ مافیا سے بچایا جاسکے۔