کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون نے رمضان المبارک میں عوام کو مسائل سے پاک اور پاکیزہ ماحول کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کر دیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرہ العین میمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی درستگی کے ساتھ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی،تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے بلا تفریق تمام علاقوں میں بلدیاتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
ماہ رمضان سے قبل صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے عبادت گاہوں اور گلیوں محلوں کی سطح پر سیوریج سسٹم کو درست بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ باہمی ٹیم ورک او ر عوام کے تعائون سے رمضان المبارک کے دوران ضلع کورنگی میں مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا دورے کے موقع پر ضلع کورنگی کی مختلف شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور رکاٹوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ رمضان سے قبل شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور چورنگیوں و چوراہوں کے اطراف قائم تجاوزات ،غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کا خاتمہ یقینی بنا کر شاہراہوں کو مکمل کلیئر کیا جائے۔