نیویارک(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے منفی بیانات میں بہت آگے نکل چکا ہے اور اس کے سنگین تنائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
بان کی مون کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا نے بیان دیا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر درمیانی درجے تک مار کرنے والے میزائل نصب کر دیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون نے شمالی کوریا سے اپیل کی وہ اپنا رویہ بدلے۔انھوں نے کہا ہے کہ انہیں جزیزہ نما کوریا میں کسی بھی غیر ضروری بحران پر تشویش ہے۔
اس کیبہت سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔انہوں نے سپینش اخبار سے گفتگو میں کہا کہغیر واضح دھمکی ایک کھیل نہیں ہے اور یہ بہت سنجیدہ ہے۔میرے خیال میں شمالی کویا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات میں بہت آگے نکل چکا ہے۔بان کی مون نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ کشیدہ صورتحال کو معمول پر لاتے ہوئے مذاکرات کریں۔