کوریا (جیوڈیسک) کوریا کے محکمہ موسمیات نے گرد آلود طوفان اور سینڈی کی وارننگ جاری کر دی ، وارننگ سے لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے۔
پیر کی صبح محکمہ موسمیات نے ییلو ڈسٹ اور سینڈی سے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے گھروں کے اندر ہی رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا اگر کسی ضرورت کے تحت باہر جانا پڑے تو اپنے چہرے کو ڈھانپ کر جائیں۔
چین کی جانب سے آنے والے گرد کے طوفان جسے کوریا کے محکمہ موسمیات نے پیلے رنگ کی دھول کا نام دیا ہے ، اس خبر سے کوریا کے لوگوں میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے اور وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں ۔ ان کا کہنا ہے طوفان کے آنے سے پہلے ہی ہم اس کے اثر کو محسوس کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے کوریا میں گرد کا طوفان 2010 میں بھی آچکا ہے۔