شمالی ، جنوبی کوریا دور کرکے گلے ملنے کو تیار

North

North

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی. دونوں ممالک کے درمیان کئی عشروں سے جاری بداعتمادی ختم ہونے لگی۔ آج صبح وزارتی سطح پر مذاکرات میں بارہ اور تیرہ جون کو سیول میں پہلی باراعلی سطح پر رابطے پر اتفاق ہوگیا۔ اس رابطے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور اعتماد کی بحالی ہے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز انیس سو پچاس اور تریپن کے درمیان جنگ بندی کیلئے ہونے والے دستخط کے سرحدی مقام پینیان جون نامی گاں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی رابطے کے لیے اجلاس کی تاریخ طے کی گئی۔

وزارتی سطح پر ہونے والے اجلاس میں اٹھارہ گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار سات کے بعد پہلی مرتبہ سیول میں ایک اعلی حکومتی عہدیدار کے مطابق دو طرفہ مذاکرات کے نتیجے میں تجارتی و سفارتی معاملات سمیت دیگر غیر معمولی ایشوز پر بات چیت کے حوالے سے باہمی اتفاق ہو گیا ہے۔