بیجنگ (جیوڈیسک) چین جزیرہ نمائے کوریا میں جوہری ہتھیاروں کی ریس ختم کرنے میں مصروف ہے۔
چینی صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا کو پر امن طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ چائنا ریڈیو کے مطابق اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران چینی صدرنے کہا کہ شام میں کسی بھی قسم کے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ’’نا قابل قبول‘‘ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس معاملے میں متحد رہے گی اور متفقہ موقف اپنایا جائے گا۔
چین اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہیے تا کہ ٹرمپ کے آ ئندہ دورہ چین سے مثبت ثمرات حاصل کیے جا سکیں، رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے فریقین پر زور دیا کہ حال ہی میں چینی اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں طے شدہ چار نکاتی مذاکراتی لائحہ عمل کو فروغ دیں۔