منیلا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا ایئر لائن کا طیارہ 163 مسافروں کو لے کر فلپائن کے شہر کیبو سے جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے لئے روانہ ہوا لیکن جب طیارہ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو اچانک جہاز میں آواز آنے پر تحقیق کی گئی جس کے بعد چلا کہ طیارے کا اگلا بائیں جانب کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔
تاہم طیارے کے عملے نے واقعہ کی اطلاع پائلٹ کو دی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ واپس کیبو کی جانب موڑ دیا اور اس طرح 40 منٹ کے خطرناک ہوائی سفر کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔