کورین وفد کا یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کا دورہ

Utility Stores

Utility Stores

اسلام آباد (جیوڈیسک)کوریا کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن (یو ایس سی) کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا،جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر شوکت اللہ مخدوم بھی ان کے ہمراہ تھے۔یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن (یو ایس سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ ملک محمد فاروق نے یو ایس سی کی مجموعی کارکردگی سے متعلق وفد کو بریفنگ دی۔

کوریا کے وفد نے یو ایس سی کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے، کوریا میں پاکستان کے سفیر شوکت اللہ مخدوم نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت متواتر اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے کہاکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانہ کی بہتر خدمات کے باعث دونوں ممالک نے بہت سے مشترکہ منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں ، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے ۔