پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا میں کوریائی جنگ کے اختتام کو 60 سال مکمل ہونے پر دارالحکومت، پیانگ یانگ میں فوجی پریڈ کا اہتمام ہوا، جس میں جنگی سازو سامان کی بھرپور نمائش کی گئی۔ پیونگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان اور چین کے نائب صدر نے بھی فوجی پریڈ کو براہ راست دیکھا، شہریوں کی بڑی تعداد اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے جمع تھی۔
پریڈ کے موقع پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سمیت دیگر جنگی سازو سامان کی نمائش بھی کی گئی۔جنوبی کوریا میں بھی اس حوالے سے تقریب ہوئی۔
جس میں صدر پارک سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں انیس سو پچاس سے انیس سو تریپن کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں کسی فریق کو شکست یا کامیابی نہیں ہوئی تھی۔