کوسووو میں پارلیمانی انتخابات، ٹرن آئوٹ کم رہا

Kosovo Parliamentary Elections

Kosovo Parliamentary Elections

پرسٹینا (جیوڈیسک) ان انتخابات کے انعقاد کا اعلان مئی میں اس وقت کیا گیا تھا جب ملک میں موجود سرب اقلیت سے وابستہ قانون سازوں نے قومی فوج کے قیام کے منصوبے کی پارلیمان میں مخالفت کر کے اسے رکوا دیا تھا۔

ابتدا میں سرب اقلیتی رہنمائوں نے کہا تھا کہ وہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ کوسووو 1.8 ملین آبادی کا ملک ہے اور یورپ میں سب سے غریب تصور کیا جاتا ہے۔ کوسووو کی حکمران جماعت نے انتخابات میں کامیابی دعویٰ کیا ہے۔