کوسووا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 6 لاکھ 93 ہزار 114، مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 52 ہزار 275 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 55 ہزار 780 ہو گئی ہے۔
وباء کے مرکز ملک امریکہ میں وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 152 کے اضافے سے ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 365 اور مریضوں کی تعداد 58 ہزار 739 کے اضافے سے 48 لاکھ 13 ہزار 647 ہو گئی ہے۔
برازیل میں اس وقت تک 94 ہزار 130 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک میں مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 33 ہزار 677 تک پہنچ گئی ہے۔
میکسیکو میں اموات کی تعداد 47 ہزار 746 اور مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 46 ہے۔
دیگر ممالک کے حالات کچھ اس طرح ہیں:
چلّی میں اموات کی تعداد 9 ہزار 608 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 731
ارجنٹائن میں اموات کی تعداد 3 ہزار 648 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 919 اور
بولیویامیں اموات 3 ہزار 153 اور مریض 80 کی تعداد ہزار 153ہے
یورپ میں وائرس کے مرکزی ملک برطانیہ میں اس وقت تک 46 ہزار 201 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 4 ہزار 695 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
کوسووا کے وزیر اعظم آوداللہ ہوتی نے بھی وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ” معمولی کھانسی کے علاوہ مجھے اور کوئی تکلیف نہیں ہے۔ آج سے میں خود کو 2 ہفتوں کے لئے گھر میں قرنطینہ میں لے لوں گا اور وزارت اعظمیٰ کے فرائض کو گھر سے جاری رکھوں گا”۔
آسٹریلیا میں اس وقت تک اموات کی تعداد 221 اور مریضوں کی تعداد 18 ہزار 318 ہے۔مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے میلبورن میں آفت کے حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر میں اشد ضروری خدمات کے علاوہ تمام کاروباری مقامات بند کر دئیے جائیں گے اور علاقے میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔