لاہور (جیوڈیسک) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بہنوئی نے 17 سالہ سالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ شیراں والی گلی نمبر 9 قینچی امر سدھو کے غلام حیدر کی بیٹی نے عمران سے پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزم اپنے سالوں کو موبائل فون پر قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا۔
گزشتہ روز عثمان حیدر اپنے دو بھائیوں کے ساتھ بازار سے گزر رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار عمران وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عثمان شدید زخمی ہو گیا اسے جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔