کوٹ لکھپت جیل میں سرچ آپریشن، قیدیوں سے موبائل فون برآمد

Kot Lakhpat Jail

Kot Lakhpat Jail

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا اور مختلف بیرکوں کی تلاشی لی گئی، قیدیوں سے 3 موبائل فون برآمد ہونے پر 3 وارڈنز کو معطل کر دیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد لاہورمیں جیلوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا اور تلاشی کے دوران قیدیوں سے 3 موبائل برآمد کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جیل کے 3 وارڈنز کو معطل کر دیا گیا، جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں اور ملاقاتیوں کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے۔