کوٹ مٹھن (اے ڈی عامر سے) ٹیوٹا کا خواب ہنر، مند پاکستان کے تحت کوٹ مٹھن، جام پور اور فاضل پور میں ہزاروں بے روز گار نواجوان ہنر سیکھ کر اپنے خاندان اور ملک کی ترقی کا ذریعہ بن چکے ،وزیرِ اعظم پاکستان کا خواب ہنر، مند پاکستان بہت جلد تعبیر ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار ٹیکنیکل ایجو کیشن ووکیشنل اتھارٹی کے منیجر ملک ریاض احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا بے روزگاروں کو ناصرف ہنر سیکھا رہا ہے بلکہ دوران ِ ٹرینگ انہیں مالی معاونت کے لئے وظائف بھی دئے جاتے ہیں تاکہ نوجوان حضرات دل لگا کر کام سیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہنر سیکھنے والے نوجوانوں کو جلد از جلد کورس مکمل کرواکر انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرسکیں یہی وجہ ہے کہ کوٹ مٹھن ،جام پور اورکوٹ چھٹہ میں سینکڑوں نوجوان ٹریننگ مکمل کر کے اپنے خاندان کے لئے خود بکفیل ہوچکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر ِ اعظم پاکستان کا یہ خواب ہے کہ پاکستان کا ہر بے روزگار نوجوان ہنر مند ہو تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔اس موقع پر صدر پریس کلب جواد خان گوپانگ ،چئیرمین ہیلپ لائن میڈیا سنٹر کے اے ڈی عامر ،ذوالفقار علی ،اورنگزیب قریشی نائب صدر ،رفعت ملک جنرل سیکرٹری،ملک ربنواز تھہیم ،ثاقب ریاض ،حامد خان ،رشید احمد ،امان اللہ،چوہدری اکمل ،محمد حسین رانا،طاہرمسعود ودیگر موجودتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن(کرائم رپورٹر)صحافت بھی ،،،عبادت بھی ۔۔فوڈ پروجیکٹ 2014 کے تحت میٹرو ون نیوز ،پریس کلب کوٹ مٹھن اور ہیلپ لائن میڈیا نے کوٹ مٹھن میں بیوائوں ،مساکین میں غیر ملکی این جی اوز کے مالی تعاون کے ساتھ خشک راشن کی تقسیم کر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے ماڈل ولیج بستی میانی میں میٹرو ون نیوز رپورٹر اے ڈی عامر اور جواد خان گوپانگ کی طرف سے بھر پور جدوجہد اور کوششوں کے ذریعے غیر ملکی این جی اوز Humanitarian Europ ،Help the Needy اور Raf (راف انٹر نیشنل ) کے مالی تعاون سے کوٹ مٹھن میں بیوائوں اور مساکین میں خشک راشن تقسیم کر کے صحافت بطور عبادت کی روایت قائم کر تے ہوئے غرباء مساکین کے دل جیت لئے خشک راشن کی تقسیم کے علاوہ ماڈل ولیج مسلم چئیرٹی میں 500 روزہ داروں کو افطار پارٹی بھی دی گئی جس کے چیف گیسٹ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راجن پور جناب انجنئیر امجد فاروق خان تھے ،انکے ہمراہ سینئر ورکنگ جرنلسٹ سید عاشق رسول بخار ی و میڈیا کی کثیر تعدا د کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمیٹرو ون نیوزکے نمائندے اے ڈی عامر نے لوگوں سے مخاطب ہو کرکہا کہ عوامی خدمات کا جذبہ لئے ہم ہمیشہ غرباء مساکین ،بیوائوں اور سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور آئیندہ بھی رہیں گے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پر سینئرز صحافیوں کا دستِ شفقت ہمارے سروں پر قائم ہے ہم اسی طرح شوق و جذبے کے تحت لوگوں کی معاونتے کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا مہنگائی اور بے روزگاری یہاں کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس لئے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہم نے کوشش کی کہ غرباء مساکین اور بیوائو ں میں خشک راشن تقسیم کیا جائے تاکہ وہ بھی روزہ کی عظیم نعمت سے محروم نہ رہ سکیں چنانچہ غیر ملکی این جی او ز نے ہمارے اس نیک مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نہ صرف خشک راشن تقسیم کیا بلکہ پانچ سو (500)روزہ داروںکو افطاری بھی کرائی جس کے لئے میٹرو ون نیوز ان غیر ملکی این جی او کا بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کار ِ خیر میں حصہ لیا۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن(کرائم رپورٹر) ہیلپ دا نیڈی ،راف انٹر نیشنل اور ہیومینیٹیرین یورپ کے تعاون سے کراچی سے کشمیر تک غرباء مساکین ،بیوائوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی ہزاروں خاندان کوخشک راشن تقسیم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ آئی ڈی پیز کی مالی معاونت پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار ہیومینیٹیرین یورپ کے پاکستان میں انچارج واسق خان نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صرف کوٹ مٹھن اور کوٹ سبزل میں ایک ہزار خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا جس میں آٹا ،چاول ،گھی دالیں ،اور دیگر اشیاء خوردونوش شامل ہیں ،انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی سے خیبر تک اور آئی پی ڈیز کی بحالی پر ہماری تنظیمیں کام کر رہی ہیں جس کے سلسلے میں آج کوٹ مٹھن میں بیوائوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے خشک راشن دیا جاگیا جبکہ ہمارا اگلا سفر ڈی جی خان اور پھر کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اس نیک مشن کو پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن(کرائم رپورٹر ) ملک کا سب سے بڑااسلامی بلاک بنانے کیلئے ملک کی تمام اسلامی جماعتیں،گروپ اورتنظیمیں اے،پی،سی بلائیں یہ باتیں پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کرتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ ملک میں نظام رسول اللہ ۖ لانے کیلئے ملک کی تمام اسلامی جماعتیں اکٹھی ہوںورنہ ناہل لیڈر شپ کے ذریعے اسلام و ملک دشمن قوتیںہمارے ملک میں آئیستہ آئیستہ اپنا ایجنڈہ نافظ کرتی جائینگی اورہمارے ملک میں اسلامی انقلاب تبتک نہیں آسکتا جبتک ملک کی تمام اسلامی جماعتیں اکٹھی نہیں ہوتی اور ہمارا پروردگار،رسولۖ،قرآن ایک ہے تو پھر ہمیں کون سے طاقتیں ایک ہونے نہیں دیتی ہے اور متحدنہ ہونے کا فائدہ ناہل لیڈر شپ اٹھاتی رہی گی اوراسلام کا قلعہ کہلوانے والے ملک میں مسلمانوںکی اٹھانوے فیصدآبادی ہونے کے باوجود سیکولر حکومت ہے اور آج بھی ناہل قیادتوں کی وجہ سے اسلامی ملک میں زرعی اجناس کی ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ،دہشتگردی، سود،کرپٹ نظام ولوگ،بے روزگاری،انتہاپسندی،لثانیت،آپس میںمذہب کے نام پرقتل وغارت،کرپشن،رشوت خوری عام ہے اورعوام علم،صحت،خوراک،تحفظ،انصاف،اپنا گھرسمیت ہر قسم کی بنیادی سہولتوں محروم بھی ہیں جو اسلامی ملک میں نہیں ہونا چاہئی تھا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن۔کوٹ مٹھن(کرائم رپورٹر)گذشتہ دنوں کوٹ مٹھن میں تعینات ایس ایچ او جاوید ملک سے کچھ سیاسی مفاد حاصل کرنے والوں نے بڑے مہذبانہ انداز میں پھولوں کے ہار لے کر ڈی پی او صاحب کے پاس گئے اور ایس ایچ او کے حق میں خوب تعریفوں کے پل باندھے ،پل کیوں نہ باندھتے وہ ایس ایچ او انہیں سیاسی مفاد میں بھر پور تعاون جو کررہا تھا ۔جھوٹے ،من گھڑت اوربے بنیاد پرچوں کے اندراج نے اس سیاسی یتیم اور نومولود سیاستدان کو بلندیوں پر لے جانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی تھی ۔خدا کا کرنا یہ ہوا کہ اسی ہی دن ایس ایچ او کا بھانڈا پھوٹ گیا جس دن اس کے لئے ڈی پی او کے پاس یہ لوگ تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے ۔ایس ایچ او جاوید ملک جسے یہاں کہ کچھ خوشامدی سیاسی پارٹیوں کے کارندے فرشتے کا لقب دے رہے تھے ،اس نے یہاں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکوری صرف 20 فیصد کرائی جبکہ 80 فیصد ریکوری خود ڈکار گیا ،یہی شکایت جب لوگ ڈی پی او کے پاس لے گئے تو انہوں نے میرٹ پسندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اسی ہی دن ایس ایچ او کا تبادلہ کردیا جس دن مفاد پرست اسکی بھاشا بول رہے تھے ۔کہتے ہیں کہ ہر عم کی ردِ عمل ہوتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن(کرائم رپورٹر)کوٹ مٹھن کے نامور سیاسی رہنما کے چشم و چراغ( سیاسی یتیم )کے کارنامے ،،یا ان کی کشتی ڈانواں ڈول؟؟؟،ضلع راجن پور کی دو مخالف جماعتوں کی کشتیوں پر پائوں رکھتے ہوئے سیاسی انتقامی کاروائی کے لئے ایک تیر سے دوشکار شروع کردئے ،منافقانہ پالیسی اجاگر ہوتے ہی محنتی کارکنان نے کنارہ شروع کردیا۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے مایہ ناز سیاسی سماجی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہاںکے نومولود سیاسی یتیم نے پاپا کے مخالفین کو شکست دینے اور دل میں بدلے کی آگ لئے مخالفین کے پیچھے کتے چھوڑ دئے ،اس کے علاوہ اس سیاسی یتیم کا کارنامہ سمجھیں یا دو کشتیوں پر پائوں ،اپنے ڈیرے پر سے میر نصراللہ کے بینرز ہٹالئے مگر دلوں میں ویسے ہی پیوست ہیں،دوسری جانب سردار عاطف حسین مزاری کے گروپ میں خفیہ شمولیت کر کے اسے اندر سے ہی کھوکھلا کرنا شروع کردیا ،سردار عاطف حسین خان مزاری کے جیالے کارکنوں ،اور انہیں جیت سے ہمکنار کرنے والوں کا استحصال شروع کردیا ،جس کی شہر میں کئی مثالیں ملتی ہیں ،ان لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کرا کر ان کے دلوں میں نفرت کے بیج بو ڈالے ،جس کے نتائج آنے والے دنوں میں سردار عاطف حسین خان مزاری گروپ کے لئے شدید دھچکا ثابت ہوں گے ْتجزیہ نگاروں کے مطابق سیاسی یتیم نے ایک ذات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرٹ پسند ایس ایچ او سے بھی وہ کام کرا ڈالے جن کا حقائق سے کوئی واسطہ نہیںانہیں غلط بریف کرتے ہوئے ان سے چند جھوٹے مقدمات کا اندراج کراکر سیاسی فائدہ اٹھایا۔ سیاسی چال بازیوں اور منافقانہ پالیسیوں کے پیش ِ نظر عظیم باپ کے مشن سے ہٹ کر غلط فیصلوں اور غلط پالیسوں کی بنا پر اس گروپ کے مضبوط ورکر انکا ساتھ چھوڑ کر ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک کے گروپ میں شامل ہونا شروع کردیا۔بچگانہ سیاست کا یہی حال رہا تو آنے والے وقتوں میں اس سیاسی یتیم کو اپنے گھر والے بھی خیر باد کہ دیں گے۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن(کرائم رپورٹر) بد ترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئی امام بارگاہ اسٹریٹ واپڈا آفس کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے رہائشیوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،بد ترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام گرمی کی شدت اور بار بار کی ٹرپنگ سے تنگ آکر با لآخر سڑکوں پر نکل آئی ،وارڈ نمبر چار محلہ فاضل شاہ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔لوگوں کی کثیر تعداد نے ٹائر جلاکر مدنی چوک بلاک کر کے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور واپڈا اہلکاروں کے خلاف شدید الفاظ میںنعرے بازی کی ،کچھ ہی دیر بعد مقامی پولیس وہاں پةنچ گئی جنہوں نے واپڈا اہلکار اور مظاہرین کے درمیان مذکرات کراتے ہوئے مظاہرین کو پر امن منتشر کردیا اور راستے کو بھی بحال کر دیا۔۔