لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کوٹ رادھا کشن واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن کا واقعہ سفاکیت کی انتہا ہے،واقعے پر جوڈیشل کمیشن قائم کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔
لاہور میں طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے واقعے پرسخت رنجیدہ ہیں، کوٹ رادھا کشن واقعہ بربریت ،انسانیت کی تذلیل ہے، ایسے واقعات سے مسلمانوں کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہو ئے بتایا کہ غیر مسلموں کی حفاظت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔