لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے میں ملوث 68 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے کوٹ رادھا کشن سانحے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے ملزمان کو فرد جرم سنائی تاہم ملزمان نے صحٹ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 2 جنوری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلادیا گیا تھا۔