اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس ناصر الملک نے کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا ہے ، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب اور وزارت اقلیتی امور کے سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے رپورٹ کی روشنی میں کیس کوباقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
عدالت نے ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت اب کمرہ عدالت میں ہوگی۔