گجرات کی خبریں 29/8/2014

Gujarat

Gujarat

حکومت پنجاب فروغ تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے

گجرات ( جی پی آئی ) حکومت پنجاب فروغ تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے گزشتہ روز ضلع گجرات کے مایہ ناز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکینڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر بھی فروغ تعلیم کیلئے دن رات کوشاں ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اساتذہ اور طلباء کو عزت و وقار سے نوازا اور اُن کی صلاحیتوں کے مطابق انہیں عزت و وقار دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے فنڈز تعلیم کیلئے مختص کئے گئے بچوں کو لیب ٹاپ دیئے گئے ہیں ۔ سکالر شپ دیئے گئے اور پوزیشن ہولڈرز طلباء کو بیرون ممالک میں کے وزٹ کرائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے بھائیوں شہزاد شفیق نقشبندی فروغ تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ اور سینکڑوں بچوں کو مفت تعلیم دینا بھی اُن کا کارنامہ ہے ۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے شہزاد شفیق نقشبندی اور اُن کی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں ۔ ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے کہا ہے کہ اس وقت ضلع گجرات میں سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہزار سے زائد پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی رجسٹرڈ ہیں جماعت نہم کے طلباء پر اب بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوئی ہے ۔ کیونکہ اب انہوں نے میٹرک کے امتحانات میں اپنے اسی معیار کو بر قرار رکھنا ہے ۔ شہزاد شفیق نقشبندی اور اُن کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بار ہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ ہم تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ اور اپنے ادارے میں سینکڑوں بچے جو کہ یتیم ہیں کو مفت پڑھا رہے ہیں ۔ اور ہم معیار کو ترجیح دیتے ہیں بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کام کریں گے ۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے انعامات حاصل کرنے والوں میں رامین ‘آمینہ ‘ مریم ‘ ممنونہ ‘ زنیب نور ‘ بنت زنیب ‘ کرن سعید ‘ مہوش ‘ زین العابدین ‘ عبدالصمد ودیگر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجٹ عوامی کا پیسہ ہے اور اُسے عوام پر عوام کی مرضی کے مطابق صرف ہوناچاہیے اُن خیالات

گجرات ( جی پی آئی ) بجٹ عوامی کا پیسہ ہے اور اُسے عوام پر عوام کی مرضی کے مطابق صرف ہوناچاہیے اُن خیالات کا اظہار پروگرام مینجر سی این بی اے کوثر عباس نے محکمہ ہائی وے کے ورک ہال میںسنگیت کے اشتراک سے منعقد سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری مقامی گورنمنٹ کا کام ہے ‘ لیکن اس سلسلہ میں عوامی مشاورت کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ مگر مختلف اضلاع میں اس طرف توجہ نہیں دی جاتی مارچ میں ای ڈی او فنانس نے بجٹ ڈرافٹ پیش کرنا ہوتا ہے ۔ دو ماہ دوران بجٹ میں موجود حامیوں کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور دیگر اضلاع میں محکمہ فنانس کی اس حوالہ سے کارکردگی مایوس کن ہے ۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر گجرات بار ایسوسی ایشن ‘ گجرات پریس کلب ‘ سٹیزن فرنٹ و دیگر تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہیرنگ ہائی سکول گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں خوبصورت اور منظم

گجرات ( جی پی آئی ) گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہیرنگ ہائی سکول گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں خوبصورت اور منظم پروگرام منعقد ہوا ‘ جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے سکول کو شاندار کارکردگی پر ہائی سکول کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر نئے داخلہ کا آغاز اُن کے ہمراہ ایم پی اے حاجی عمران ظفر ‘ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ‘ ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر ودیگر افسران و سیاسی و سماجی شخصیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ سکول کی شاندار کارکردگی کو حاظرین نے بے حد سراہا اور دل کھول کر سکول کی انتظامیہ کو داد پیش کی مس مبارکہ ‘ اور مس سعدیہ کی نگرانی میں شاندار پروگرام منعقد ہوا ‘ جس میں ضلع بھر سے سپیشل ایجو کیشن کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔
۔۔
تھانہ صدر گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد تفصیلات

گجرات ( جی پی آئی )تھانہ صدر گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابقDPOگجرات رائے اعجاز احمد کی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع سے اسلحہ کلچر کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ضلع کے تمام تھانوں نے ناجائز اسلحہ کیخلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے اس سلسلہ میںڈی ایس پی لالہ موسیٰ شاہد نواز وڑائچ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر فضل احمد کی سربراہی میں SIمحمدافضل انچارج چوکی شیخ پور اورASIمحمد رفتیم انچارج چوکی معین الدین پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپر یشن کرکے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ اس بہترین کارکردگی پر DSPلالہ موسیٰ سرکل شاہد نواز وڑائچ نے متعلقہ افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ گرفتار ملزمان میں حسین عرف ببن شاہ ولد تجمل شاہ سکنہ معین الدین پور’عامر لطیف ولد لطیف قوم مغل سکنہ کالراپنواں ‘جاوید ولد اسراراللہ قوم یوسف زئی سکنہ محلہ مذپہ خیل غلابت تحصیل و ضلع صوابی شامل ہیں ۔جبکہ ملزمان سے تین عدد کلاشنکوف ‘پانچ رائفل 244بور ‘ رپٹر 12بور تین عدد ‘ رائفل 7MMایک عدد ‘ پسٹل 30بور 2عدد برآمد کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خصوصی بچے حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خصوصی بچے حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں انہیں تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیئرنگ سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ ،ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، صدر بار چودہری رخسار ایڈووکیٹ ، ڈائریکٹر لیبر حبیب اللہ نیازی ، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد اقبال کلیئر ، منیجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد ، جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران ، چوہدری تنویر گوندل چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی ، چوہدری ظہور الٰہی،چوہدری اشرف ریحانیہ ، چوہدری خرم ، چوہدری اعجاز آف شاہدولہ ٹائون ، سید شبیر شاہ لیبر آفیسر و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز بشیر نے سکول کو ہر سال ایک لاکھ روپے کا عطیہ اور بچوں کے لئے اچھی کوالٹی کے آلات دینے کا بھی اعلان کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ خصوصی بچوں کا ہم پر قرض ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم ان بچوں کو نارمل زندگی گزارنے کیلئے ان کو وقت دینا چاہیے ، میری خواہش ہے کہ میں ان سپیشل اداروں کیلئے جتنا زیادہ کام کر سکوں وہ کروں ، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اب بھی 500ایسے خصوصی بچے سکولوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہمیں ان کے والدین کو قائل کرنا ہے کہ وہ اپنے ان سپیشل بچوں کو ان اداروں میں بھجیں تا کہ یہ بچے نارمل زندگی گزار سکیں ۔ انہوںنے خصوصی بچوں کے سکول کی عمارت تعمیر کرنے پرممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلد اس بلڈنگ میں سپیشل بچے اپنی تعلیم حاصل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ میری بہت خواہش تھی کہ یہ بچے لاہور میوزیم کا دورہ کریں اور مجھے خوشی ہے کہ آج جاوید بٹ نے اس دورہ کے اخراجات برداشت کرنے کی حامی بھری ہے ، اس موقع پرچوہدری اعجاز احمد آف شاہدولہ ٹائون نے خصوصی بچوں کے سکول میں جھولے لگوانے کا اعلان کیا۔ڈی سی او نے اس موقع پر اعلان کیا کہ گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیئرنگ سکول گجرات کا پہلا سپیشل بچوں کا ادارہ ہے جس کوہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے اور فیتہ کاٹ کر نہم اور دہم کلاس کا سکول میں آغاز کیا ۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا لاکھ شکر ادا کرتا ہو ں کہ ہمیں ایک آزاد ملک ملا ، آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر ضلع بھر میں جشن آزادی کے حوالہ سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور مجھے اس تقریب میں آکر دلی سکون ملا ہے انہوں نے سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا بھی اعلان کیا۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیدہ ثانیہ ارشد نے سرانجام دئیے جبکہ کیئر اینڈ ہوپ گجرات ، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کھاریاں ، گورنمنٹ VHCسنٹر گجرات ، گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیئرنگ سکول گجرات ، گورنمنٹ سلو لرنر سکول گجرات گورنمنٹ ایجوکیشن سنٹر سرائے عالمگیر ، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کھاریاں ، گورنمنٹ سپیشل فار بلائنڈ سکول گجرات کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو شو پیش کر کے معزز مہمانوں سے خوب داد وصول کی ، ، جبکہ معززین نے سپیشل بچوں کو بہترین پرفارمنس پیش کرنے انعامات بھی دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان کے قریب دوتیز رفتار موٹر سائیکلوں کے حادثہ کے دوران ایک طالب علم ارقم علی موقع پر جان بحق ہو گیا

گجرات(جی پی آئی)کوٹلہ ارب علی خان کے قریب دوتیز رفتار موٹر سائیکلوں کے حادثہ کے دوران ایک طالب علم ارقم علی موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ایک طالبعلم وقاص احمد شدید زخمی ہو گیا ،ہلاک ہونے والا طالب علم فرسٹ ائیر کلاس میں پڑھتا تھا زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں گوجرانوالہ کی پرفارمنس اچھی نہیں ہے

گجرات ( جی پی آئی )بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں گوجرانوالہ کی پرفارمنس اچھی نہیں ہے ۔یہ بات کوثر عباس پروگرام مینجر سی پی ڈی آئی نے سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام بجٹ تیاری سے آگاہی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے ایم پی ایز توفیق بٹ،نواز چوہان ،ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اعوان،ای ڈی او زراعت چوہدری عبدالحمید، چیمبر آف کامرس کی فارن آفیئر کمیٹی کے چیئرمین عاطف ربانی،سنگت فائونڈیشن کی ڈسڑکٹ کورڈینیٹر شہناز رفیق،صدر مشتاق احمد کشفی،سفیان اکرم مغل،راجہ غلام مصطفٰے،ملک افتخار ،اشرف بھٹہ،عفت یامین ،میڈم عالیہ ملک ،میاں عطاالرحمن،ملک جمیل اعوان ، مشتاق بادل، صاحبزادہ سعید حاتم، انجینئیر شہباز ،ممبران حلقہ تعالقاتی گروپ این اے 95,96,97 نے بھی خطاب کیا ۔کوثر عباس پروگرام مینجر سی پی ڈی آئی نے سیمینار میںبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2014 کے بجٹ بنانے کے عمل پر سروے کے دوران پتہ چلا کہ پنجاب کے 36 میں سے 5 اضلاع میں 31 مارچ 2014 تک بجٹ کا لیٹر جاری نہیں کیا گیا اور 17اضلاع میں بجٹ کا لیٹر یکم نومبر 2013 سے 31مارچ 2014 کے درمیان ایشو کیا گیا اور 14اضلاع میں 31اکتوبر 2013 سے پہلے بجٹ کال لیٹر جاری کردیا گیا 9 اضلاع میں ڈی ڈی اوز نے اخراجات کے تخمینے جمع نہیں کروائے تھے اور گیارہ اضلاع کے تمام ڈی ڈی اوز نے اپنے اخراجات کے تخمینے جمع کروادیئے جبکہ 16 اضلاع میں کچھ ڈی ڈی اوز نے اخراجات کے تخمینے جمع کروائے ۔ پنجاب کے 16 اضلاع کے سی اوز نے وصولیوں کے تخمینے جمع نہیں کروائے اور گیارہ اضلاع کے کچھ سی اوز نے وصولیوں کے تخمینے جمع نے کروادیئے اور آٹھ اضلاع کے تمام کلکٹنگآفیسرز نے وصولیوں کے تخمینے جمع کروائے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے توفیق بٹ نے کہاکہ ہم بجٹ بناتے وقت عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور ترقیاتی پروگرام عوام کی مشاورت سے تیار کرتے ہیں۔ایم پی اے نواز چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ عوامی مشوروں پر عمل درآمد کیا ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اعوان نے کہا کہ آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں لوگوں مسائل آسانی سے حل ہوجاتے ہیںبہت سی معلومات انٹر نیٹ پر میسر ہوتی ہیںترقی یافتہ ممالک میں بھی حکومت پرپوزل بناکر عوام کے سامنے رائے دینے کے لئے رکھ دیتی ہے جس پر زیادہ رائے عوام کی ہوتی ہے وہ منظور ہوجاتا ہے ۔ ای ڈی اوز زراعت چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ زراعت کے ڈویلپمنٹ کے جتنے بھی پروگرام ہوتے ہیں اس میں علاقے کے لوگوں کی منتخب کمیٹیاں فیصلے کرتی ہیں۔ سنگت فائونڈیشن کی ڈسڑکٹ کوراڈینیٹر شہناز رفیق نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں عوام کی شمولیت سے شفافیت کو فروغ ملتا ہے ۔سیمینار کے آخر میں سنگت فائونڈیشن کے صدر مشتاق احمد کشفی نے سیمینار شرکت کرنے پر معزز ارکان اسمبلی ،سرکاری افسران سیاسی،سما جی، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر امن کمیٹی ،ممبر مصالحتی کمیٹی ،سیاسی وسماجی شخصیت الحاج رانا مشرف علی ناز نے اپنے بیان میں کہا ہے
گجرات (جی پی آئی )ممبر امن کمیٹی ،ممبر مصالحتی کمیٹی ،سیاسی وسماجی شخصیت الحاج رانا مشرف علی ناز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہوگیا کم از کم ہمیں مقدس ایوان میں چوہدری نثا ر اور میاں نواز شریف کو پاک فوج کے حوالے سے تقریر کرنی ہی نہیں چاہئے تھی پاک فوج کے سربراہ سے مشاورت کرنا کوئی بری بات نہیں اگر ثالثی بن کر کسی نے اپنا کردار ادا کیا ہے تو اس میں کوئی ہرج نہیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملک میں لاقانونیت ،بے روز گاری ،مہنگا ئی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگی اعلی قیادت اورآزادی اور انقلاب مارچ والے ملک کی سلامتی اور بقا ء کیلئے اور وقار میں اضافے کیلئے کرادار ادا کریں ۔کیونکہ اس وقت پاکستان کی سلامتی کی ضرورت ہے نہ کہ ہم ایک کرسی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک امن کا گہوار ہ بنارہے ۔میاں برادان جب بھی برسرے اقتدار آئے ان تباہی میں ان کا اپنا ہی ہاتھ رہا میاں برادرن کو سب سے زیادہ نقصان پہچانے والے ان کے نام نہاد وزیر مشیر ہیں ۔عمران خان اور طاہر القادری کے پاس اگر میاں نواز شریف خود چلے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔تو میاں برادرن کو اب اپنا کرادار ادا کرنا چاہئے کہ جمہوریت ،ملک و قوم کیلئے جس طرح بھٹو خاندان نے قربانیوں دی ہیں وہ زندہ مسال ہیں ہمیں اس طرح کا کام کرنا چاہئے کہ دنیا میں ہوں تو کوئی مسکرا کر ہمارا نام لے اور اگر اس دنیا سے چلے جائیں تو کو اچھے لفظو ں سے ہمیں یاد کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان سیاست دان چوہدری غلام مصطفےٰ گجرات آف ککرالی نے اپنے بیان میں کہا ہے

گجرات (جی پی آئی )نوجوان سیاست دان چوہدری غلام مصطفےٰ گجرات آف ککرالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا حکومتیں قربان کرنے کا دعوادھرے کا دھرے راہ گیا ۔ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان تک دے دینے والے کوجھوٹا کہنے والے کسی منہ سے حکومت کر رہے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہوگیا کم از کم ہمیں مقدس ایوان میں چوہدری نثا ر اور میاں نواز شریف کو پاک فوج کے حوالے سے تقریر کرنی ہی نہیں چاہئے تھی پاک فوج کے سربراہ سے مشاورت کرنا کوئی بری بات نہیں اگر ثالثی بن کر کسی نے اپنا کردار ادا کیا ہے تو اس میں کوئی ہرج نہیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملک میں لاقانونیت ،بے روز گاری ،مہنگا ئی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگی اعلی قیادت اورآزادی اور انقلاب مارچ والے ملک کی سلامتی اور بقا ء کیلئے اور وقار میں اضافے کیلئے کرادار ادا کریں ۔کیونکہ اس وقت پاکستان کی سلامتی کی ضرورت ہے نہ کہ ہم ایک کرسی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک امن کا گہوار ہ بنارہے ۔میاں برادان جب بھی برسرے اقتدار آئے ان تباہی میں ان کا اپنا ہی ہاتھ رہا میاں برادرن کو سب سے زیادہ نقصان پہچانے والے ان کے نام نہاد وزیر مشیر ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
جنرل راحیل شریف نے بڑے پن کا ثبوت دیا، نواز شریف ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں: چودھری شجاعت حسین
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بحران کے پرامن حل کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی حکومتی پیشکش قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا لیکن نوازشریف ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں اور پاک فوج کو ہر موقع پر بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل رات اور پھر سارا دن ٹی وی چینلوں نے بریکنگ نیوز چلائی کہ حکومت نے معاملات کو سلجھانے کیلئے آرمی چیف سے درخواست کی ہے لیکن آج حکومت اپنے بیان سے منحرف ہو گئی، پہلی بار ایسا نہیں ہوا میاں نواز شریف اس سے پہلے بھی کئی بار جھوٹ بول چکے ہیں اور اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، حلیم عادل شیخ، اجمل وزیر اور بائو محمد رضوان بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جیپ اور دو ٹرک وزیراعظم ہائوس آئیں جس میں جنرل صاحب بیٹھے ہوں پہلے وہ وزیراعظم کو سلیوٹ ماریں اور پھر کہیں Sir, we are ready تو وزیراعظم کو ساتھ جانے میں پانچ منٹ لگتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی دو ٹرک اور ایک جیپ آنے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیں آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ انہوں نے واضح طور پر اپنے مطالبات کی منظوری پر زور دیا ہے باالخصوص سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر کے حوالے سے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا تب تک رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اب جو لوگ آرمی چیف پر الزام لگا رہے ہیں اگر موجودہ آرمی چیف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ پہلے لاشیں گرنے دیتا پھر آ کر قبضہ کر لیں تو انہی لوگوں نے مٹھائیاں بانٹنی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے آنے والے وقتوں میں بہتری کی امید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ٹھیکیدار نے کام نہ کرنے پر مزدور کو تشد د کر کے قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے

گجرات(جی پی آئی)ٹھیکیدار نے کام نہ کرنے پر مزدور کو تشد د کر کے قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کھاریاں میں ایک ٹھیکیدارنے کام نہ کر نے پر ایک مزدور ندیم کو کام کرنے والے اوزاروں سے تشدد کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا کھاریاں پولیس نے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شادیوال روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ایک موٹر سائیکل سوار ذکاء اللہ سے ہزاروں روپے کی نقدی

گجرات(جی پی آئی)شادیوال روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ایک موٹر سائیکل سوار ذکاء اللہ سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،کنجاہ پولیس نے ذکا اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین کی 31ویںبرسی کے موقع پر کربلا گامے شاہ لاہور میں قائد ملت جعفریہ

گجرات (جی پی آئی )قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین کی 31ویںبرسی کے موقع پر کربلا گامے شاہ لاہور میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ مفتی جعفر حسین معتدل اور حقیقت پسند رہنما تھے اور انہوں نے اعتدال پسندی’ اتحاد و یکجہتی اور صاف ستھری سیاست کے گہرے نقوش چھوڑے جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے خواہشمند تھے اور اس بات پر متفکر تھے کہ اگر آئین و قانون کو بالادستی حاصل نہ ہوسکی تو ملک شرپسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں آکر تباہی کی طرف چلاجائے گا۔ ان کی دوراندیشی اور وسیع سوچ آج کے حالات واضح کرتی ہے ان حقیقتوں پر غور کیا جائے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود اپنے جائز اور دستوری حقوق کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا علامہ مفتی جعفر حسین کا خاصا تھا جنہوں نے نہ صرف شیعہ عوام کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ کیا بلکہ ملک میں بسنے والے دیگر عوام کے حقوق کی بھی حفاظت کی اور سب پر واضح کیا کہ جبر و ظلم کے ذریعہ کسی کے جائز حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جاسکتا۔علامہ ساجد نقوی نے مفتی جعفر حسین کی ملی’ قومی’ مذہبی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علامہ مفتی جعفر حسین کی مثبت ‘ تعمیر ی اور حب الوطنی پر مبنی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے ملکی سلامتی اور قومی وحدت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ملی یکجہتی کونسل کے سینئرنائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے ایک رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے کیوں کہ یہ ملی پلیٹ فارم بنا ہی یکجہتی کے لیے ہے ملی یکجہتی کونسل میں 30 سے زائد دینی جماعتیں شامل ہیں ملک میں جاری دھرنوں میں بھی ملی یکجہتی کونسل اپنا رول پلے کر رہی ہے اور اس حالیہ شدید ترین بحران میں بھی ضامن کا کردار ادا کرنے کے لیے آمادہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت یا مخالفین ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں لیکن ہمارا ان سے ہٹ کریہ کردار ہوگا کہ ہم ان کی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں تاکہ حالات بہتر رہیں انہوں نے کہا پاکستان میں ابھی تک کتنے شیعہ قتل ہوئے آج تک کسی ایک کا بھی قاتل گرفتار نہیں کیا گیا ہے ریاست کو چاہیے کہ ملک کے آئین اور قانون کی پاسداری کرے ملک چاروں طرف سے خطرات کا شکار ہے ۔