کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 18/12/2016

Speech

Speech

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) کون کس کے ساتھ ہے بائیس دسمبر کو آئینہ نظر آجائے گا۔ چوہدری محمد علی تنویر۔ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے کیلئے خدمت کرنا ضروری ہے جو ان لوگوں کے نزدیک سے نہیں گزری ۔پورے ضلع میں ٹائوٹ مافیا کو پروان چڑھانے والے عوامی خدمات کے عارضی شادیانے بجا رہے ہیں۔ ممبروں کو عزت و وقار کے جھانسے دینے والوں کا دور حکومت اہلیان گجرات کو یاد ہے ایم پی اے ایم این اے بھی ان کے در پر حاضریاں لگواتے تھے اورضلعی حکومت کے دفتروں تک رسائی بھی لوگوں کے لئے مشکل تھی۔ ووٹر وں کو تو ہاتھ ملانا بھی نصیب نہیںہوتا تھا۔ کبھی تحصیل اورکبھی برادری کی منافرت ڈالنے والے اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ بیانات دینے کی بجائے الیکشن سے پہلے لوگوں کی خدمت کر لیتے اور لوگوں کے درمیان رہتے ۔لیکن الیکشن کے دنوں میں شہروں سے دیہات کا رخ کرنے والے غریبوں کا دکھ درد کیا جانیں۔ہم نے تو پہلے دن ہی اعلان کر دیا تھا کہ یہ ٹکٹ یہ منصب عوام کا ہے جن کے پیاراور خلوص کی بدولت اللہ نے ہمیں یہ مقام دیاہے اور انشاء اللہ بائیس دسمبر کو ایک تاریخ ساز عوامی ضلعی حکومت قائم ہو گی جس کا محور ڈرائنگ رو م نہیں بلکہ عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے دروازے ہوں گے۔ ہماری خدمات اہلیان گجرات بہتر جانتے ہیں کہ چوبیس گھنٹے کھلا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک ہروقت لوگوں کو خدمات فراہم کر تا رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dera Kotla

Dera Kotla

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں ) ضلعی کسان کونسلر غلام احمد کسانہ کی طرف سے ایم این اے عابد رضا،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ، چوہدری محمد علی تنویر کے اعزاز میں ظہرانہ ۔ ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، میاں طارق محمود ایم پی اے، چوہدری مبشر حسین ، چوہدری رضا علی متہ،حاجی جاوید اختر ایم ایل اے، چوہدری اکبر ابراہیم سابق ایم ایل اے ، امیدوار وائس چیئرمین شعیب رضا، امیدوار وائس چیئرمین میاں شیر افگن، چیئرمین فہیم سرور، چیئرمین راجہ ذوالفقار ، چیئرمین ولائیت اللہ اویس، چیئرمین محسن لنگڑیال، چوہدری نصیر عباس سدھ، چوہدری سرور بنیاں، ملک وقار فخر پہاڑے، مرزا احسان اللہ بلوچ،چوہدری حبیب اللہ ڈھیری، چوہدری یوسف چن و دیگر شامل تھے۔ مہمانوں کا استقبال چوہدری غلام احمد کسانہ ، چوہدری اکرم، چیئرمین چوہدری خالد مہندی اور
عابدرسول وڑائچ نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Group Photo

Group Photo


پریس ریلیز(کوٹلہ ارب علی خاں ) چوہدری محمد علی تنویر کا حلقہ این اے 106کا طوفانی دورہ۔ چیئرمین میجر شاہین عارف، چیئرمین یاسرٹھیکریاں، چیئرمین مولوی یونس، چیئرمین محمد یونس علی چک، چیئرمین ظہیر عباس مچھیانہ اور چیئرمین محمد اصغر چک پنڈی کی رہائش گاہوں پر منعقدہ اکٹھ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایم این اے جعفرا قبال، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری شعیب رضا، چیئرمین ولایئت اللہ اویس ڈوئیاں، چوہدری سرور بنیاں، چوہدری نصیر عباس سدھ، ملک وقار فخر پہاڑے، مرزا احسان اللہ بلوچ،چوہدری حبیب
اللہ ڈھیری، چوہدری یوسف چن و دیگر شامل تھے۔