کوٹلہ : کوٹلہ ارب علی خاں میں گورمے بیکری کا افتتاح ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری ، نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت، ملک الیا س چوہڑ پور، ملک وقار پہاڑے ، غلام مصطفی ککرالی،صفدر بٹ کوٹلہ بھی شامل تھے۔
اس موقع پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کاکہنا تھاکہ ہم نے کوٹلہ ارب علی خاں کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے تاکہ دوسرے علاقوں سے آنے والے کاروباری حضرات یہاں آکر سکون سے اپنا کاروبار کر سکیں۔گورمے بیکری کا کوٹلہ میں آغاز ایک اچھا شگون ہے تاکہ تمام بیکریوں میں مقابلے کی فضا قائم ہو سکے۔ جو بھی اچھا اور معیاری سامان تیار کرے گا لوگ اسی کی طرف رخ کریں گے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد غوری کا کہنا تھاکہ پورے ڈسٹرکٹ میں ہم نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی ہوٹل یا بیکری والا گندہ کھانا تیار کر ے گا تو اس کے گرد سخت شکنجہ تیار کیا گیا ہے اور جو اچھا کام کرے گا لوگوں کو اچھا کھانا فراہم کرے گا وہ قابل صد تحسین ہوگا۔
ہم سب مل کر صفائی کا نظام بہتر کر سکتے ہیں خواہ وہ بیکری ہوٹل ہو یا ہمارے گھروں کا معاملہ ہو۔ نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت کا کہنا تھا کہ صفائی کو بہتر بنانے کیلئے کمیونٹی کو متحرک کیا جارہا ہے۔ ہم نے کوٹلہ کو خوبصورت بنانا ہے اور ڈینگی سے بچنے کیلئے ابھی سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔