کوٹلہ ارب علی خان: حلقہ این اے 106 یونین کونسل 78 حاجی مشتاق مہر چیئرمین یونین کونسل پنجن کسانہ سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کے قافلے میں شامل این اے 107 سے 23 چیئرمینوں کی حمایت کے بعد 24 ویں چیئرمین کی شمولیت سے کوٹلہ برادران چیئرمین ضلع کونسل کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ذرائع کے مطابق مزیدکامیاب چیئرمین یونین کونسلز بھی آئندہ دنوں میں کوٹلہ برادران کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے کوٹلہ برادران عوامی خدمت کے بدولت ضلع گجرات میں مقبول ترین قیادت ہیں حلقہ این اے 107 میں کلین سویپ اور ضلع گجرات سے جوق در جوق پاکستان مسلم لیگ ن میں آزاد کامیاب امیدواروں کی شمولیت کوٹلہ برادران کی عوامی مقبولیت اور سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان: یونین کونسل پنجن کسانہ کے منتخب چیئرمین حاجی مشتاق حسین اور وائس چیئرمین غفار میر ایڈوکیٹ کو پاکستان مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں (کالی پٹی میں لکھنا ہے ) چیئرمین ضلع گجرات کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔
چوہدری شبیر احمد کوٹلہ (لیڈ بنانی ہے ) این اے 107 سے 23 کامیاب امیدواروں کے ساتھ ضلع گجرات میں پہلے نمبر پر ہیں پارٹی قیادت عوامی امنگوں کے مطابق میرٹ پر فیصلہ کرے گی ۔ ضلع گجرات سے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں سے رابطے میں ہیں انشاء اللہ مزید آزاد امیدوار جلدہی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے کسی ضلع،تحصیل اور حلقہ کی کبھی کوئی تفریق نہیں کی اپنی جماعت کی مظبوطی کیلئے منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ میں ہمارے جلسے اس بات کا واضع ثبوت ہیں
میاں برادران کی قیادت میں نگر نگر گلی گلی کوچہ کوچہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جھنڈے گاڑیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے موضع پنجن کسانہ میں چیئرمین یونین کونسل حاجی مشتاق حسین کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر اکٹھ میں کیا انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ یونین کونسل پنجن کسانہ کی عوام ہر موقع پر ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائے گی یہ ہمارا گھر ہے اور انشاء اللہ یہ تعلق چیئرمین کے الیکشن کیلئے نہیں بلکہ تا حیات قائم رہے گا اس موقع پر معززین یونین کونسل پنجن کسانہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان: ہمیں کسی ٹکٹ اور کسی فیصلے کا انتظار نہیں چیئرمین ضلع کونسل کیلئے ہمارا ووٹ کوٹلہ برادران کیلئے ہے ۔ حاجی مشتاق /غفار میر ایڈوکیٹ ہمیں کسی گاڑی کسی عہدے کسی بنک بیلنس کی لالچ نہیں ہے یونین کونسل کی عوام کے حقوق ہمار ا اولین ترجیح ہے ۔
اپنے سنگ دھڑے اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کر رہے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل پنجن کسانہ کے نو منتخب چیئرمین یونین کونسل حاجی مشتاق مہر اور وائس چیئرمین غفار میر ایڈوکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر اکٹھ میں کیا انھوں نے کہا کوٹلہ برادران سے ہمارا دائمی تعلق ہے اور کوٹلہ برادران ضلع گجرات کی چیئرمینی کیلئے موضع ترین امیدوار ہیں ہمارے اس اکٹھ میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں مشکور و ممنون ہیں ۔