کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر) کوٹلہ ارب علی خان میں مہاجرین جموں و کشمیر حلقہ تھانہ ککرالی کا بڑا اکٹھ منعقد ہوا جس میں مشترکہ طور پر ڈاکٹر شکیل بٹ معروف سیاسی و سماجی ورکر کو حلقہ ایل اے 34جموں 5سے امیدوار نامزد کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شکیل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجرین کے ووٹ لے کر کامیاب ہو کر مہاجرین کے حقوق غضب کرنے والے سابق لیڈروں کا کڑا احتساب اب عوام کی عدالت میں ہو گا۔عوام اب مفاد پرست لیڈروں کو مسترد کر دیں ۔
اس مو قع پر مہاجرین کے نمائندہ ڈاکٹر امتیاز ساجد،ڈاکٹر ذوالفقار احمد،ملک محمد عارف ،ملک محمد وسیم،چوہدری لیاقت علی سلہ،ملک عثمان عارف ،ڈاکٹر بدیع الزمان و دیگرسینکڑوں مہاجرین ووٹر موجود تھے۔ڈاکٹر شکیل بٹ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکوٹلہ ارب علی خان سے کر دیا ۔جلد بہت بڑے قافلے کے ہمراہ حلقے کا دروہ کریں گے۔