کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق ) پانامہ لیکس کے انکشافات نے قوم کو حیران کر دیا ہے حکومت میں بیٹھے فرعونوں کے خلاف نیب کو کارروائی عمل میں لانی چاہیے ا ن خیالات کا اظہار سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضا آف کوٹلہ نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے شریف خاندان کے جو نا م ظاہر کیے ہیں ان میں حکمران جماعت کے وزیر اعظم کا نام بھی شامل ہوناباعث شرم کی بات ہے ،
یہ لوگ قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،اس انکشاف سے ملک پاکستان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے ،شریف خاندان کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی جائے ،چیئرمین نیب کو چاہیے کہ فی الفور پانامہ لیکس کے انکشافات کی روشنی میں انکوائری کروا کر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور منی لانڈرنگ کے سیکنڈل میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام الناس کے سامنے وہ چہرے لائے جا سکیں جو ملک و قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں پانامہ لیکس کی رپورٹ پر فی الفور الیکشن لیا جائے ۔