کوٹلہ ارب علی خاں : ایم این اے چوہدری عابد رضا نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر کہا کہ”بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور والدین کی طرف سے بچے کے لئے سب سے بہترین تحفہ اس کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانا ہے اور میں حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتے کے موقع پر والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔ اس موقع پر چوہدری شفقات عدالت ان کے ہمراہ تھے۔
انھوں نے محکمہ صحت میں سکول ہیلتھ پروگرام کو ایک حوصلہ افزا اورصحت مند اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے محکمہ صحت کی کارکردگی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ضلع گجرات سمیت پورے پنجاب میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل کے درمیان منایا جارہا ہے اور اس موقع کو9مہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے کا پیغام پہنچانے کے استعمال کیا جائے گا۔ ترقی یافتہ اضلاعحکومت کی پہلی ترجیح ہیں۔ حلقہ این اے 107میں ہم نے صحت کی سہولیات کو اولین ترجیح دے رکھی ہے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات مہیا کر دی گئی ہوئی ہیں۔