کوٹلہ ارب علی خاں: نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر کہا کہ یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل کے درمیان منایا جا رہا ہے ۔اس ہفتے کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نو مولود بچوں میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے اس لیے وہ جلد بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔پولیو،خناق، تشنج، پیپاٹایٹس، ٹی بی، کالی کھانسی، خسرہ، نمونیا اور گردن توڑ بخار سے پاکستان میں ہر سال سات لاکھ سے زائد بچے اپنی جان سے چلے جاتے ہیں۔
ان اموات کی بڑی وجہ پاکستان میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے نا لگوانا ہے۔حفاظتی ٹیکے صرف چھ بار لگوانے پڑتے ہیں جن سے بچوں کو نو مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ بنیادی مرکز صحت خیر گھنسار اور سول ہسپتال کوٹلہ میں سیمینار منعقد کیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آگاہی پوسٹر ز بھی تقسیم کئے جارہے ہیںاور نمایاں مقامات پر پینافلیکس بھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب میں گزشتہ ایک سال میں روٹین ایمونائزیشن کی کوریج نیلسن سروے کے مطابق 84فی صد تک پہنچ گئی ہے اور اگلا ٹارگٹ اس کو90فیصد تک لے کے جانا ہے۔ ترقی یافتہ اضلاح حکومت کی پہلی ترجیح ہیں۔