کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی)ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چدھڑ نے کراچی ،شیخوپورہ سے 302,395کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چدھڑ نے ریاست علی اے ایس آئی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے کر کراچی سے مقدمہ نمبر18/2011زیر دفعہ302,324ملزم کاشف عرف کاشی ولد محمد اکرم قوم جٹ سکنہ بنیاں کو گرفتار کراویا ،جبکہ ایس ایچ او امیر عباس چدھڑ اور محمد اکرم اے ایس آئی نے شیخوپورہ میں چھاپہ مار کر مقدمہ نمبر290/12زیر دفعہ 395,412ملزم انیس ولد امیر علی قوم راجپوت سکنہ کبیر والا ضلع شیخوپورہ کو گرفتارکر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چدھڑ نے کوٹلہ نیو ز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کاشف عرف کاشی نے 21/01/2011کو محمد ادریس ولد محمد الیاس قوم درزی سکنہ بنیاں کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا تھا اور وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا ،ملزم کے خلاف 18/2011زیر دفعہ302مقدمہ درج ہوا تھا ریاست علی کی سربراہی میں ٹیم نے کراچی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم انیس ولد امیر علی سکنہ کبیر والا ضلع شیخوپورہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر 2012میں سرشام گجرات سے گھریرہ آنے والی بس کو دلاور پور برساتی نالہ میں لوٹ لیا تھا مسافروں سے نقدی اور متعدد موبائل فون بھی چھینے تھے ۔ان کے خلاف مقدمہ نمبر 290/12زیر دفعہ 395/412درج ہوا تھا ۔ ہم نے اکرم اے ایس آئی اور ٹیم کے ساتھ شیخوپورہ میں چھاپہ مار کر ملزم انیس ولد امیر علی گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ تھانہ ککرالی کے علاقے میں کوئی بھی اشتہاری ملزم ،ڈکیت ،چور اور رسہ گیر نہیں رہنے دوں گا ۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چدھڑ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی)کوٹلہ ارب علی خان و گردو نواح میں غیر قانونی افغانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں ہیں اہلیان علاقہ نے ڈی پی اع گجرات ،ایس ایچ او تھانہ ککرالی سے غیر قانونی مقیم افغانیوں نے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خان و گردونواح میں غیر قانونی افغان پٹھانوں نے مکانات اور دکانیں کرایہ پر حاصل کر رکھی ہیں اکثر افغان پٹھانوں کے پاس شناختی کارڈ موجو د ہی نہیں اور اکثر نے سفارشوں کے باعث شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں۔ان کے متعلق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر قانونی افغانی پٹھان ناجائز اسلحہ،منشیات اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق ،ڈی ایس پی ملک منظور اعوان،ایس ایچ او تھانہ ککرالی امیر عباس چدھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ ککرالی کے علاقے سریعہ روڈ،مراڑیاں روڈ لنگڑیال روڈ پر مقیم غیر قانونی افغان پٹھانوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کوٹلہ ارب علی خان کے ایک پلازہ سے افغان پٹھانوں کا بڑا گینگ پکڑا گیا تھا جو کوٹلہ میں منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری عرفان شریف+زاہد اقبال زیدی)سابق صدر پریس کلب کوٹلہ سینئر صحافی چوہدری فیصل گجر کو دھمکیاں دینے والا ٹریولز ایجنٹ مرزا ماجد کو پولیس تھانہ ککرالی نے گجرات جیل بجھوادیا ہے یادرہے کہ چندروز قبل مرزا ماجد نے کوٹلہ کے سینئر صحافی بیورو چیف جذبہ گجرات سابق صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری فیصل گجر اخبارات میںحقائق پر مبنی خبریں شائع ہونے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،چوہدری فیصل گجر نے پولیس تھانہ ککرالی تحریری درخواست اور موبائل فون ریکارڈ نگ فراہم کروا کر ایف آئی آر درج کروا دی تھی پولیس تھانہ ککرالی نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کہ ملزم کو گرفتار کر لیا بعد ازاں گجرات جیل بھیج دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی )کوٹلہ ارب علی خاں کے سرکاری ہسپتالوں میں نائب قاصد ڈاکٹر بن گئے ہیںذمہ دار کون ؟تفصیلات کے مطابق معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض بنیادی مراکز صحت میں لیڈی ڈاکٹر ،ڈاکٹر کی بجائے درجہ چہارم کے ملازمین نائب قاصد ،چوکیدار ،ڈاکٹر بن گئے ہیں ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں،جن ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹر موجود ہیں وہاں بھی نائب قاصد خواتین مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں اس کا ذمہ دارکون ہے ؟کوٹلہ ارب علی خاں اور اسکے گردونواح میں موجود بنیادی مراکز صحت میں لیڈی ڈاکٹر ،ڈاکٹر کو اپنی ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے جبکہ ڈاکٹر کی جگہ کام کرنے والے ملازمین نائب قاصد اور چوکیدار وں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں ڈی سی او گجرات، ای ڈی او ہیلتھ ضلع گجرات کو باضابطہ تحریری درخواست بھی جلد بھجوائی جائے گی اور آئندہ ان ہسپتالوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی شائع کی جائے گی جہاں نائب قاصد، چوکیدار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر ”ڈاکٹر ”بنے ہوئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی)سرکاری ہسپتال کوٹلہ کے انچارج ڈاکٹر محمد ارشاد ایاز اپنے فرائض منصبی نہایت احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں سرکاری ہسپتال کوٹلہ میں آنے والے مریضوںکیساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آتے ہیں، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا چیک اپ اور ادویات فراہمی میں مکمل تعاون کرتے ہیں ،ڈاکٹر محمد ارشاد ایاز حقیقی معنوں میں عوامی مسیحا ہیں آپ نہایت خوش اخلاق اور منسار شخصیت کے حامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی)کوٹلہ ارب علی خاں میں” گیس سلنڈر ”کے مختلف ریٹ مارکیٹ میں آگئے ہیں اے سی کھاریاں من مرضی کے ریٹ مقرر کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خاں میں گیس سلنڈر کی دکانوں پر مختلف قیمتوں میں گیس سلنڈر فروخت ہونے لگے ہیں کہیں 1100روپے ،کہیں 1000روپے اور کہیں 900روپے میں گیس سلنڈر فروخت ہورہے ہیں ،مختلف گیس سلنڈر کی قیمتوں کی وجہ سے عوام الناس میں پریشانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے کہ ایسا کیوں ہے اور اسکا ذمہ دارکون ہے ؟ اے سی کھاریاں کوٹلہ ارب علی خاں میں مختلف گیس سلنڈر کی قیمتیں مقرر کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی)بھمبر روڈ ،گجرات روڈ ،کوٹلہ ارب علی خاں میں آئے روز ٹریفک حادثات ہونے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ذمہ دار کون ؟تفصیلات کے مطابق گجرات روڈ،بھمبر روڈ پر چلنے والی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میںاضافہ ہو گیا ہے ٹریفک پولیس گجرات کے اہلکار لمبی تان کر سو گئے ہیں ،50%ہائی ایس ڈرائیورکے پاس لائسنس موجود نہیں ہیں اور وہ ڈرائیونگ قوانین کی مکمل پاسداری بھی نہیں کرتے ،اسی طرح موٹر سائیکل سواروں کے پاس بھی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہیں ،کم عمر بچے بھی سٹرکوں پر ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیتے ہیں ،خواتین ڈرائیور بھی سڑکوں پر کاریں دوڑاتی نظر آتی ہیں انکے پاس بھی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہیں جسکی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ معمول بن گیا ہے اور کئی بے گناہ لوگ موت کی وادی میں چلے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے لمبی تان کر سوگئے ہیں اپنے دفاتر میں ہی بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ اعلیٰ احکام کو ارسال کرتے ہیں ،سرعام قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے ،ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل بلاشبہ گجرات میں اپنے فرائض احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں لیکن ک”بھمبر روڈ ،کوٹلہ ارب خاں ، دولت نگر ”روٹ کو بھول گئے ہیں اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ضلع گجرات رائے ضمیر الحق بھی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئے روز ٹریفک حادثات میں کمی واقعہ ہوسکے اور بے گناہ قیمتی جانوں کا ضیائع نہ ہو ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی ) نوجوان سیاسی وسماجی ،کاروباری شخصیت چوہدری وقاص عبداللہ گڑھا منتاں (اٹلی ) نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ککرالی ”امیر عباس چدھٹر ”اپنے فرائض منصبی نہایت احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں ،تھانہ ککرالی میں آپکی تعیناتی سے جرائم کا گراف کم ہوا ہے ،منشیات فروش ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ،چوہدری وقاص عبد اللہ آف گڑھا منتاں نے مزید کہا کہ ‘امیر عباس چدھڑ”جیسے فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر)سی بی اے ماڈل کالج جنڈالہ کا شمارضلع گجرات کے صف اول کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ،سی بی اے” ماڈل کالج جنڈالہ ” میں کوٹلہ ارب علی خاں اور اسکے گردونواح کے سینکڑوں طلبہ وطالبات حصول تعلیم کیلئے اس درس گاہ کا رخ کرتے ہیں ،ہر لحاظ سے تعلیم کیلئے موزوں درس گاہ ہے ،وسیع عریض رقبہ، برلب سڑک ،کشادہ کلاس رومز ،خوبصورت بلڈنگ و لان،ٹرانسپورٹ سروس ،اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف،سالانہ نتائج سو فیصد، علاقہ تھانہ ککرالی کی علمی و ادبی سیاسی وسماجی ،مذہبی ،کاروباری شخصیات اپنے بچوں کو بہترین اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ”سی بی اے ماڈل کالج جنڈالہ ”داخل کروانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔