پیرس : ملکہ کوٹلہ کی صحافت کے نامور سپوت اور معروف صحافی چوہدری شریف آزاد دنیا فانی سے کوچ کر گئے، ان کی نماز جنازہ آبائی گاوں سدوال کلاں میں ادا کر دی گئی۔ کوٹلہ کے سیاسی و سماجی حلقوں کے علاوہ صحافتی شعبہ کی معروف شخصیات نے نماز جنازہ میں بھر پور شرکت کی۔ اور مرحوم کے مغفرت کے لئے دعا کی۔ مرحوم چوہدری محمد شریف آزاد صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری عرفان شریف کے والد محترم تھے۔
پاکستان پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے کوٹلہ کی صحافت کے علمبدار اور معرو ف صحافی چوہدری شریف آزاد کی وفات پر چوہدری عرفان شریف سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد مصطفی اعوان نے کہا کہ چوہدری شریف آزاد نے کوٹلہ اور گرد ونواح علاقوں میں صحافت کو پرموٹ کیا اور اس کا بوٹا لگایا۔ ان کی صحافت مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ انھوں نے شعبہ صحافت میں ہماری رہنمائی فرمائی۔ اور آج ہم دیار غیر میں بھی چوہدری شریف آزاد کی صحافت کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
وہ شعبہ صحافت کے ایک استاد تھے۔ ان کے اس دنیا سے جانے سے ان کی رہنمائی سے محروم ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور چوہدری محمد عرفان شریف سمیت فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ادھر پاکستان پریس کلب فرانس کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پاکستان پریس کلب فرانس منعقد ہوا، جس میں تمام عہدیدران اور ممبران نے بھر پور شرکت کی اور چوہدری محمد شریف آزاد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔