کوٹلہ کی خبریں 24/12/3013
Posted on December 24, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کوٹلہ ارب علی خاں (سٹاف رپورٹر) حاجی چوہدری محمد انور مہر لنگڑیال آف فرانس وطن واپس پہنچ آئے ہیں۔ آپ کا شمار ممتاز کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ فرانس میں لنگڑیال محل ریسٹورنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ آپ کی خصوصی آمد سالانہ عرس مبارک پیر سید لال حسین شاہ آف دولانوالہ شریف کے دربار پر حاضری ہے۔ آپ نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک انسان ہیں۔ آپ کوٹلہ کا نام فرانس میں روشن کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( راجہ نصرت علی سے) ہمارے سکول کے مسائل بلدیاتی نوعیت کے تھے اور ضلعی افسران اس کو حل کر سکتے تھے مگر ہمیں اپنے گاؤں پوران تحصیل سرائے عالمگیر میں گورنمنٹ بوائزہائی سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کو بار بار یاد دلانے کے بعد وزیر تعلیم رانامشہود سے درخواست کرناپڑی لیکن پھر بھی مسئلہ جوں کاتوں ہے ان خیالات کااظہار راجہ شہزاد پھتل اور عرفان پٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹرراجہ عرفان چب نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول میںتین سو طالب علم زیر تعلیم ہیں جن کیلئے صرف چھ اساتذہ دستیاب ہیں ہیڈماسٹر سمیت سات اساتذہ کی کمی ہے جس کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے کئی بار درخواست کی گئی لیکن بدقسمتی سے شنوائی نہیں ہوئی۔ ہمارے گاؤں پوران اور گردونواح کے غریب طلبہ نہ تو پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی دور دراز شہر میں پرائیویٹ سکولوں میں پہنچنے کے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں ۔ یہ صرف ہماری ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی بدقسمتی ہے کہ سکول کی سہولت موجود ہے مگر ہمارے حکمران ہمیں اساتذہ مہیا نہیںکرپارہے۔ہر طرف سے معذرت اور وعدوں کے سوا کچھ نہ ملا۔ ہم اپنے ایم این اے چوہدری عابد رضا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسئلہ کی سنگینی کانوٹس لیں اور متعلقہ افسران سے پوچھیں کہ وہ حلقہ این اے 107کے معروف دیہہ کو کیوں نظرانداز کر رہے ہیں انہیں مسئلہ کے حل کی تلقین کرکے گاؤں کے لوگوں کی دعائیں اور ہمدردیاں حاصل کریں۔ راجہ شہزاد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( سٹاف رپورٹر) ممتاز مذہبی ، سیاسی وسماجی شخصیت حافظ وقار احمد معاویہ آف شامپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) حلقہ تھانہ ککرالی سے کلین سویپ کرے گی۔ کوٹلہ برادران نے علاقہ میں ریکارڈ تعمیر وترقی کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انشاء اللہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ حافظ وقارمعاویہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( نمائندہ خصوصی) بھائی پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ نے بہت جلد بہترین سروس فراہم کر کے اپنا نام بنا لیا ہے۔ بھائی پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ بھمبر روڈ کوٹلہ عوام الناس کو بہترین کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر رہا ہے۔ بھائی پیزا کے ایم ڈے چوہدری امتیاز ککرالی نے کہا کہ ہمارا معیار اور کوالٹی پورے کوٹلہ میں اپنی منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو کسٹمر ہمارے پاس ایک بار آتا ہے وہ دوبارہ بھی بھائی فاسٹ فوڈ کا رخ کرتا ہے۔ کسٹمرز کو ہمارا سٹاف بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( سٹاف رپورٹر) راجہ روحیل انور یونین کونسل چڑیاولہ سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کوٹلہ برادران نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے راجہ روحیل انور کو نامزد کر دیا ہے۔ انشاء اللہ راجہ روحیل انور ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے والد محترم اور اپنے بھائیوں کے عوامی خدمت مشن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ راجہ روحیل انور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ( نمائندہ خصوصی) بلدیاتی انتخابات ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے بہت ضروری ہیں اور اس سے پبلک سروس ڈلیوری گرائونڈ روٹ پہ بہتر کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ کائرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ بندیاں حکمران جماعت کی مرضی سے کرائی گئی ہیں اور اب الیکٹرول پراسس جو ہے وہ حکمران جماعت کی مرضی سے ہو رہا ہے اگر تحصیلدار، پٹواریوں اور انتظامی مشینری نے یہ الیکشن کروانا ہے تو یہ الیکشن اپنی اہمیت کھو بیٹھے گا وہ الیکشن جو اپنے انعقاد سے پہلے متنازعہ ہو جائے وہ الیکشن بے معنی ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ بڑھنے سے ان دنوں میں بار بار ہم کہہ رہے ہیں کہ ایک بہت بڑے لیول پر ووٹ ٹرانسفر کا عمل شروع ہے دیہات سے شہری علاقوں میں ووٹ ٹرانسفر ہو رہے ہیں یہ جمہوری عمل کی نفی ہے اور اسے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔ چوہدری قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عقل کے ناخن لے اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو اس طرح بچانے کی کوشش نہ کرے اگر حکومت نے اسی طرح کا طریقہ اختیار کر کے اپنی ساخت کے ڈھنڈورے پیٹے تو یاد رکھیں اس سے حکومتیں کمزور ہوتی ہیں مستحکم نہیں ہوتیں۔ قبل ازیں چوہدری قمر زمان کائرہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آزادی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جانا ضروری ہے ملک کے اندر ایک ترقی کرتا ہوا میڈیا ہے جس طرح ہمارا معاشرہ ترقی کر رہا ہے اس طرح میڈیا بھی ترقی کر رہا ہے کبھی کبھی میڈیا اوور سٹپنگ بھی کرتا ہے مگر اس کے لیے ایک آزاد خود مختار ریگولیٹر کا قیام بہت ضروری ہے اور میڈیا نے معاشرہ کے اندر انسانی حقوق کی آزادیوں اور لوگوں میں انسانی شعور کو اجاگر کرنے میں بڑا اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیک اینڈ بیلنس رہنا چاہئے دوسری بات یہ ہے کہ حکومتوں کو اپنے سسٹم اپنے گورنس کے سٹائل کو زیادہ شفاف اور کار آمد بنانے کی ضرورت ہے تاکہ میڈیا کو خبر بہتر ملے اور ان کو تنقید کرنے کا موقع نہ ملے۔ کیونکہ میڈیا سارے سچ کو جھوٹ اور سارے جھوٹ کو سچ نہیں کر سکتا۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ کئی پر میڈیا اوور پلے بھی کر جاتا ہے پاکستان میں میڈیا کی گروتھ بڑی زیادہ تیزی سے ہوئی ہے لیکن اس کے ریگولیٹری سٹرکچر کو زیادہ بہتر طریقہ سے نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے ہمیں میڈیا اوور سٹپ کرتا ہوا نظر آتا ہے لیکن ہر حال میں میڈیا کی آزادی جو بڑی مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے میڈیا کی آزادی ملک کے اندر جمہوری آزادیوں کے ساتھ منسلک ہے۔ قمر زمان کائرہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر( نامہ نگار) سرائے عالمگیر دوکان کے سامنے کھڑا کیری ڈبہ چوری، نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر واقع دکان کے سامنے کھڑا لاکھوں روپے مالیت کا کیری ڈبہ چوری ہو گیا جب کہ ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے مدعی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے کارروائی شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ( نمائندہ خصوصی) چوہدری آصف آف پلاگراں کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے۔ ان کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نوید حسن آف پلاگراں نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری آصف پلاگراں کی کامیابی یوسی کھرانہ سے یقینی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (نمائندہ خصوصی ) یونین کونسل صبورسے امیدوار برائے چیئرمین ملک آصف اعوان موہانہ اور وائس چیئرمین حاجی غلام رسول جنڈالہ نے ایک اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم کامیابی حاصل کر کے یونین کونسل صبور کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ عوا م کی خدمت کے عزم کے ساتھ سیاست کے میدان میں آئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں عوام ہمیں بھرپور نمائندگی سے نوازیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ عوام کے معیار پر پورا اترنے کے لیے اپنی سماجی و سیاسی خدمات سرانجام دینے میں کوئی کسر نہ رہنے دیں گے۔ ہم اپنی یونین کونسل کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے اور عوام کے مسائل کو پہلے کی طرح مقامی سطح پر حل کرنا میری زندگی کا مشن ہے جس کی تکمیل کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر عام اور غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ہر شخص کو اس کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادریوں کی حمایت کی وجہ سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور ہماری سیاست کا مقصد شرافت پر یقین اور عوام کی فلاح وبہبود ہمارا اولین مشن ہوگا۔ عوام کی خدمت میں ہمارا خاندان ہمیشہ سرگرم رہا ہے۔ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ ملک آصف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( سٹاف رپورٹر) اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت اور عوام کے پیار کیوجہ سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ انشاء اللہ یونین کونسل دلاور پور سے کامیاب ہو کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ڈیرہ چوہدری احسان الحق مرہانہ عوامی خدمت کا محور ہے۔ ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارا تعلق ہے لیکن ٹکٹ کامسئلہ ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا آزاد حیثیت سے ہی بلدیاتی انتخابات میں اپنے گروپ کو کھڑا کیا ہے۔ انشاء اللہ عوام کے پیار و محبت اور اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ الیکشن ڈے کو معلوم ہو جائے گا کہ مرہانہ گروپ کے ساتھ عوام کتنا پیار کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( سٹاف رپورٹر) کوٹلہ ارب علی خاں کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک نعیم اعوان رہسیاں امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی کوٹلہ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ ککرالی تا حسن پٹھان تک ڈبل روڈ کے درمیان خوبصورت پھول لگائے جائیں گے اور مختلف جگہوں پر لگے گندگی کے ڈھیر ختم کیے جائیں گے۔ سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کوٹلہ ماڈل سٹی کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ انشاء اللہ بہت جلد عوام کوٹلہ کو ماڈل سٹی کے روپ میں دیکھیں گے۔ کوٹلہ ارب علی خاں کی تمام سڑکوں کیعلاوہ مارکیٹوں، بازاروں میں بھی صفائی و ستھرائی کا مثالی بندوبست کیا جائے گا۔ نعیم رہسیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ( سٹاف رپورٹر) یوسی صبور سے ساتھیوں کے پرزور مطالبہ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔ ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک پرویز مہر نمبردار آف سمرالہ نے ”باغ وبہار” سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوٹریالہ( نمائندہ خصوصی) امیدوار برائے چیئرمین یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر چوہدری اکرام گوٹریالہ نے صحافیوں سے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ایم این اے، ایم پی اے چوہدری شبیر رضا کوٹلہ کی قیادت میں متحد ہیں۔ عوام سے خدمت کی بنیاد پر ووٹ حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( راجہ نصرت علی سے) گورنمنٹ بوائزڈگری کالج کوٹلہ ارب علی خاں کاقیام علاقہ کے لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس حوالے سے چوہدری عابد رضااہل علاقہ کے محسن ہیں ان خیالات کااظہار مذکورہ کالج کے ایڈمنسٹریٹر محمد شبیر ہنجرانے نمائندہ باغ وبہار سے کالج میں ان سے ملاقات میں کیاانہوں نے کہا کہ کالج کاقیام جتنا بڑا کام تھا اتناہی بڑا کام چلاناہوتا ہے مگر اللہ کاشکر ہے کہ کوٹلہ برادران کی ذاتی دلچسپی اور کالج کے پراجیکٹ ڈائریکٹرپروفیسر چوہدری محمد عارف کی ہدایات سے اسے چلانے میں کوئی دقت نہیں ہوئی ۔ سٹاف بھی پورا ہے اور طالب علموں کیلئے کلاس روم میں ضرورت کی ہر چیز مہیا کیاجاچکی ہے کالج کا بورڈ سے الحاق بھی کرالیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی سال گیارہویں میں ایک سو ننانوے طلبہ کاداخلہ اس بات کی دلیل ہے کہ علاقہ میں کالج کی بہت ضرورت تھی جو چوہدری عابد رضا نے پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی115کے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کالج کے امور میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور یقیناً یہی وجہ ہے کہ ہمیں کسی بھی سلسلے میں کسی رکاوٹ کاسامنا نہیںکرناپڑا۔ تدریسی اور انتظامی سٹاف نہایت جوش وجذبہ سے اپنے فرائض انجام دے رہاہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج ہٰذا پہلے ہی سال بہترین نتیجہ دے گااور جلد بہت اچھے تعلیمی اداروں میں شمار کیاجانے لگے گا۔ شبیر ہنجرا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( نمائندہ خصوصی) ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ یونین کونسل چڑیاولہ کو مثالی بنا کر خدمت کی نئی روایت قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ چوہدری مظہر اقبال چڑیاولہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی عوام نے ہمیشہ بے پناہ محبت اور پیار سے نوازا ہے مسائل حل کر کے عوام کی محبتوں کا قرض اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے جس طرح ہماری حمایت کی ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔ تیس جنوری کو لالہ افضل چڑیاولہ گروپ کے پینل کی کامیابی کا دن ہوگا۔ یونین کونسل چڑیاولہ میں لالہ افضل گروپ اپنا وسیع ووٹ بینک رکھتا ہے۔ مظہر اقبال چڑیاولہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( عامر بٹ سے) ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے حکومت پنجاب نے ہر جگہ سستے بازار وں کا انعقاد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کے لیے کاروباری قرضہ سکیم کا اعلان کر کے نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حکومت عوام کو ایک لاکھ سے لے کر 20 لاکھ روپے تک قرضے دے گی۔ چوہدری عابد رضا نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں بہتری اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوامی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔ عنقریب حلقہ این اے 107 اور پی پی 115 ، 114 میں میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔ جس سے عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی۔ چوہدری عابد رضا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ار ب علی خاں( سٹاف رپورٹر) محمد مقصود المعروف شہزاد بٹ لادیاں نے یونین کونسل صبور سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر اہلیان لادیاں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ ان کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر عثمان بٹ، ابرار بٹ، عظمت بھٹی، کالے خاں، قیوس بٹ ودیگر بھی تھے۔ محمد مقصود، شہزاد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(نمائندہ خصوصی) چوہدری غلام احمد فیصل آف ڈوئیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا جذبہ ورثہ میںملا ہے کامیاب ہو کر حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دینگے اور روایتی سیاست کو دفن کریں گے۔ یونین کونسل دلاور پور کی پسماندگی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ سابقہ حکمرانوں نے ماسوائے کرپشن لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین حکومتی چھتری کے بل بوتے پر الیکشن لڑتے تھے حکومتی چھتری کے بغیر الیکشن لڑنا مخالفین کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس پروگرام باعزت روزگار کی جانب اہم اقدام ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا خواب ہے کہ ہر پاکستانی برسر روزگار ہو۔ میاں برادران عوام کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ غلام احمد فیصل
کوٹلہ ارب علی خاں( نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن جیت کر عوامی مسائل کو حل کریں گے۔ پہلے بھی علاقہ میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل آچھ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقہ میں اپنی شرافت اور عوام پروری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علاقہ کی عوام ہم سے محبت کرتی ہے۔ آمدہ الیکشن میں یونین کونسل آچھ سے عوامی حمایت سے بلدیاتی الیکشن جیت کر علاقہ کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل آچھ سے پورے پینل کے ساتھ اور بھرپور تیاری سے الیکشن لڑیں گے اور انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔ ملک فاروق اعوان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( نامہ نگار) ایم این اے چوہدری عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن جیت کر اپنی یونین کونسل کے تمام ادھورے کام مکمل کروائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بزرگوال قاضی نعمان ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107 اور حلقہ پی پی 115 مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن جیت کر اہل علاقہ میں پہلے کی طرح ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف وہ لیڈر ہیں جو ملک پاکستان میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی چاہتے ہیں اگر ان کی سابقہ حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستان کا شمار چند ترقی یافتہ ملکوں میں ہوتا لیکن ملک دشمنوں نے میاں برادران کو کام کرنے کا موقع نہ دیا۔ اب عوام نے پھر ان پر اعتماد کیا ہے تو انشاء اللہ ملک میں خوشحالی اور ترقی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں جماعت مسلم لیگ ن پورے ملک میں کامیاب ہوگی جس کے بعد ترقی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کریں گے۔ قاضی نعمان ارشد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( نمائندہ باغ و بہار) سابق ناظم یوسی کوٹلہ مسلم لیگ (ق) کے ضلعی راہنما چوہدری شاہد رضا آف کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ پر مصروف دن گزارا۔ علاقہ بھر اور مختلف یونین کونسلز سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آنے والے معززین کے مختلف وفود سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ چوہدری علی رضا مالک، ملک ندیم عاشق اعوان، راجہ حق نواز بابر(ترجمانی سیکرٹری)، راجہ عبدالرحمن، ملک فضل حسین، ملک افضل پہاڑے ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہد رضا مصروف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( نمائندہ خصوصی) ایم این اے چوہدری عابد رضا گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ بلدیاتی الیکشن میں بھی عابد رضا گروپ مخالفین کی نیندیں اڑا دیگا۔ اب روایتی سیاستدانوں سے لوگ بیزار ہو چکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل چڑیاولہ راجہ واجد ندیم سنگلہ نے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 جنوری 2014ء ہمارے لیے کامیابی کی نوید لائے گا ہم کامیابی کے بعد اپنے حلقہ کی قسمت بدل کر رکھ دیں گے اس سے پہلے بھی ہم نے اور ہمارے خاندان نے عوام کی خدمت میں ہمیشہ وقت گزارا ہے۔ آئندہ بھی ہم حاضر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کویونین کونسل کی سرپرستی دی لیکن وہ امیدوں پر پورا نہ اترے جو قابل افسوس بات ہے۔ ہم محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ راجہ واجد ندیم سنگلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں( نمائندہ خصوصی ) آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا نیا سلسلہ شروع کریں گے پہلے بھی اہلیان چڑیاولہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری یاسر عزیز چڑیاولہ امیدوار جنرل کونسلر یونین کونسل چڑیاولہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب روایتی سیاستدوں کا دور گزر گیا ہے اب جس نے عوامی خدمت کرنی ہے اسی نے کامیاب ہونا ہے اب دور صرف اور صرف خدمت کا ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ ہمارا ماضی بے داغ ہے۔ 30 جنوری ہماری کامیابی کا دن ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com