اسلام آباد (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کی میرا پاور نامی کمپنی آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں 100 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ لگائے گی۔ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں لگا یا جانے والا یہ گل پور پن بجلی منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہوگا، اس پر 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں جنوبی کوریا کی کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری روکنا اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے بجلی کی پیداوار بڑھانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔