کوٹلی کی خبریں 4.7.2013

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات کو ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کی شدید مذمت

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات کو ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیشنل عوامی پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل سردار انظار، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہزا د کشمیری ، کشمیر نیشنل پارٹی کے زونل ترجمان فیصل کشمیری ، جموں کشمیر نیشنل لبریشن کانفرنس کے ممبر سی سی عبدالقیوم چوہدری،امجد چوہدری ، نیشنل لبریشن کانفرنس کے ضلعی صدر مرزا شوکت جرال ، کشمیر نیشنل پارٹی کے ضلعی کنونیئر عدیل رزاق،جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ تیفور، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر سہیل کٹاریہ ، نیشنل عوامی پارٹی کے سردارامجد، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈینٹس فیڈریشن کے اسد زمان ملک، مبشر کشمیری ، لبریشن فرنٹ کے چوہدری عامر کشمیری ، کمانڈر شہباز، شمس کشمیری ،مدثر شاہ، عامر عباس کشمیری ، ادریس بٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کی خاطر جدوجہد ہی ہمارا اصل مشن ہے ۔ کسی صورت اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ لیاقت حیات کو فوری رہا کیا جائے۔ عوام کے حقوق کی بات کرنے پر لیاقت حیات کی گرفتاری قابل مذمت ہے ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کی رہائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر لیاقت حیات کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے کشمیر میں مظاہرے کریںگے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے نا کہ عوام کے پر امن مظاہروں پر تشدد کرنا۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ایسی کاروائیاں ریاستی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں جن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جموں کشمیر نیشنل لبریشن کانفرنس کے سابق مرکزی صدر شوکت مقبول بٹ ،نیشنل عوامی پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل سردار انظار،کشمیر نیشنل پارٹی کے زونل ترجمان فیصل کشمیری ، جموں کشمیر نیشنل لبریشن کانفرنس کے ممبر سی سی عبدالقیوم چوہدری،امجد چوہدری ، نیشنل لبریشن کانفرنس کے ضلعی صدر مرزا شوکت جرال ، کشمیر نیشنل پارٹی کے ضلعی کنونیئر عدیل رزاق،جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ تیفور، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر سہیل کٹاریہ ، نیشنل عوامی پارٹی کے سردارامجد، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈینٹس فیڈریشن کے اسد زمان ملک، مبشر کشمیری، لبریشن فرنٹ کے چوہدری عامر کشمیری، کمانڈر شہباز، شمس کشمیری ،مدثر شاہ، عامر عباس کشمیری، ادریس بٹ اور دیگر نے معروف صحافی اور قوم پرست رہنما انیس فیروز چغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ میں پر امن مظاہرین پر پولیس کا تشدد اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے
کوٹلی : راولاکوٹ میں پر امن مظاہرین پر پولیس کا تشدد اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے ۔ شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ میں ادوایات کی کمی کو دور اور فیسوں میں اضافہ واپس کرتے ہوئے شیخ زید ہسپتال کا انتظام حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت کے حوالہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری انوار بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ کی عوام سیاسی سماجی ، تاجر تنظیموں کو اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کا معاہدہ حکومت آزاد کشمیر سے زلزلہ کے دوران طے ہوا تھا ۔ جس پر ابھی تک عمل در آمد نہ ہو سکا ہے ۔ سردار سبز علی خان اور ملی خان کے ماننے والے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے سے گریز کریں اور اپنے حق کے لئے باہر نکل کر حقوق غصب کرنے والوں کو بے نقاب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف راولاکوٹ کے شیخ زید ہسپتال سے بلکہ پورے آزاد کشمیر کے ہسپتالوں سے بے جا فیسوں میں اضافے کو واپس لیا جائے تاکہ غریب عوام کو ادوایات اور صحت کی سہولیات میسر آ سکیں ۔ انہوں نے نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات اور دیگر افراد کو عوامی حق کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں گرفتاری کی شدید مزمت کی اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور گرفتار شدگان کو غیر مشروط طور پر رہا کرے ۔ ورنہ یہ احتجاجی تحریک پورے آزاد کشمیر میں پھیل جائے گی ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مغل یوتھ آرگنائزیشن دھنہ کی تنظیم سازی مکمل۔ صدر مظہر مغل، جنرل سیکرٹری اعجاز مغل منتخب ہو گئے
کوٹلی: مغل یوتھ آرگنائزیشن دھنہ کی تنظیم سازی مکم ۔ صدر مظہر مغل، جنرل سیکرٹری اعجاز مغل منتخب ہو گئے ۔ ضلعی صدر واجد شام مغل نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مغل یوتھ آرگنائزیشن دھنہ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میںمغل یوتھ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مغل یوتھ آرگنائزیشن ضلع کوٹلی کے صدر واجد شام مغل نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں اتفاق رائے سے تنظیم سازی کا مرحلہ طے کیا گیا ۔ جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ مہربان مغل، صدر مظہر مغل، سینئر نائب صدر وحید مغل، نائب صدر شاہپال مغل، نائب صدر اول آصف مغل، نائب صدر دوم قمر مغل، جنرل سیکرٹری اعجاز مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم مغل، آرگنائزر اسجد مغل، ڈپٹی آرگنائزر عدنان مغل، سیکرٹری اطلاعات خالد مغل، سیکرٹری مالیات عابد مغل شامل ہیں۔ نو منتخب عہدیداران کو واجد شام مغل نے مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ تنظیم کی بہتری کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔