کوٹلی آذاد کشمیر، نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

Indian Army Firing

Indian Army Firing

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ رات گئے بھارتی فوج نے تین مقامات پر وقفے وقفے سیسیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا تازہ ترین واقعہ کوٹلی آزاد کشمیر میں پیش آیا۔

جہاں نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ اس سے پہلے ڈھیری لنجوٹ اور ریڈکھٹاڑ میں بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے سے آبادی پر گولہ باری کی۔

گزشتہ روز بھی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون سمیت دو شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ حکومت نے شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد کے قریب تین کلومیٹر تک اسکول اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔