کوٹلی (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کوٹلی آزاد کشمیر میں ایک شہری کو بجلی کا نہیں بل کا جھٹکا لگ گیا، 17 کروڑ سے زائد کا بل دیکھ کر شہری ہکا بکا رہ گیا۔ محکمہ برقیات کوتلی نے شہری کو 17 کروڑ روپے کا بل جاری کردیا جس کی تاریخ گزرنے پر 17 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
محکمہ برقیات کوٹلی نے 8 مرلے کے چھوٹے سے مکان میں رہنے والے ولائت خان کو 90 ہزار سے زائد یونٹ استعمال کرنے پر 17 کروڑ 37 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے،جس پر وہ پریشان ہے۔ جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر محکمہ برقیات کے متعلقہ افسر کا کہنا تھا کہ یہ غلطی کمپیوٹر کی ہے، محکمہ کی نہیں۔