حلقہ 1 کوٹلی وارڈ 4 سے نوجوان طالبعلم رہنما اسد زمان ملک نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Kotli

Kotli

کوٹلی : بلدیاتی الیکشن سے نواجوان قیادت ملکی سیاست میں حصہ لینے کیلئے پرعزم۔ حلقہ 1 کوٹلی وارڈ 4 سے نوجوان طالبعلم رہنما اسد زمان ملک نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ گراس روٹ لیول سے سیاست کا آغاز کرنے اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اسد زمان ملک طلباء سیاست میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

انشاء اللہ روایتی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے اور خالص عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔ عوام کے بنیادی مسائل روز بروز نہ صرف بڑھتے جا رہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود سہولیات کی عدم فراہمی بھی عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔

پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بے روز گاری اور دیگر مسائل کو مرحلہ دار اور ٹھوس حال کے لیے عوامی حمایت کی بھی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ تمام پڑھے لکھے اور ذی شعور نوجوانوں کو ساتھ لے کے چلوں گا۔

روائتی سایست سے گزشتہ 70 برسوں سے ہماری بنیادی ضرورتوں کو بھی پورا نہ کیا ہے بلکہ بری طرح مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 4 سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مشورہ سے کیا ہے۔ انشاء اللہ وارڈ نمبر 4 کے عوام کی توقعات پر پورو اُتروں گا۔