کوٹلی میں چار سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، دوملزمان گرفتار

Kotli

Kotli

کوٹلی (جیوڈیسک) کوٹلی آزاد کشمیر میں 4 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا4 سالہ بچہ چار روز سے لاپتہ تھا، جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سہنسہ میں درج کرائی گئی، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی، اور شک پر محلے کے دو نوجوانوں زاہد اور مقصود کو حراست میں لیا،۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کہ انہوں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بچے کی لاش کنویں سے برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل اسپتال منتقل کر دی ہے۔