پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں ریو نیو اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے رواں مالی سال آمدن کا تخمینہ چھ ارب روپے لگایا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جاوید مروت نے ذرائع کو بتایا کہ صوبہ میں ریونیو اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریونیو اتھارٹی سروسز پر سیلز ٹیکس اکھٹا کرے گی۔ رواں مالی سال کے دوران اتھارٹی کی آمدن کا تخمینہ چھ ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ اس سے قبل سروسز پر سیلزٹیکس اکھٹا کرنا ایف بی آر کی ذمہ داری تھی تاہم تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اخیتار صوبوں کے حوالے کیا گیا ہے۔