کے پی کے نے دہشتگردی میں ملوث 615 دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی

Terrorists List

Terrorists List

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث 615 دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی ہے ، انتہائی مطلوب 100 دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا گزشتہ چند سالوں سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوچکی ہیں ، خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث 615 دہشتگردوں کی فہرست تیار کی ہے ، پولیس نے فہرست خفیہ اداروں ، سپیشل برانچ اور نادرا سے مکمل پڑتال کے بعد مرتب دی ہے۔

دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث سو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئیں ہیں ۔ سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث ان دہشتگردوں کے سروں کی قیمت کے لیے 760 ملین روپے کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ مطلوب دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ ، لڑ عثمان ، خالد عرف سیف اللہ ، مصباح اللہ عرف سیف اللہ کے سر کی قیمت بھی تیس لاکھ رکھی گئی ہے ۔ لال ایاز نامی دہشتگرد کی مالیت 50لاکھ مقرر کی گئی ہے ۔ پولیس نے دہشتگردوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے فہرست اور تصاویر تمام تھانوں انٹیلی جنس اداروں کو ارسال کر دی ہیں۔