کے پی کے اسمبلی توڑنے نہیں دی جائے گی، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی حمایت نہیں کرتے، کے پی کے اسمبلی توڑنے نہیں دی جائے گی۔

عمران خان سے رابطے کے لیے کوششیں کامیاب نہیں ہورہیں، ا ٓج دو پہر اسلام آباد سے چلا جاؤں گا، سراج الحق نے مزید کہا کہ خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی ہے،ان سے ملاقات کے نتائج کے بارے میں مایوس نہیں ہوں۔