خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

Earthquakes

Earthquakes

پشاور (جیوڈیسک) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

رات گئے آنے والے زلزلے سے لوگ کلمہ طیبہ کا وِرد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ جبکہ گہرائی 116 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔