کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے خیبر پختو نخوا کے بندوبستی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التوا پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ بندوبستی علاقوں میں ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کی سرا سر خلاف ورزی ہے۔
اس سنگین معاملے پر ایوان میں فوری بحث کرائی جائے، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں پہلے ہی ڈرون حملوں کے خلاف تحریک التوا جمع کرا چکی ہے۔