لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے ملک و قوم کے امن کیلئے اپنا گھر بار چھوڑنے والوں کی مدد کرنے کی بجائے اربوں روپے بے مقصد دھرنوں پر اڑائے۔
لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان اور طاہر القادری کا ملکی مفادات کے منافی رویہ کبھی نہیں بھولیں گے، معیشت کو نقصان پہنچانے اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح کرنے والوں نے ملک و قوم پر بہت ظلم کیا ہے۔
عوام کو گمراہ کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، انہوں نے کہا کہ روزانہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا حالیہ دورہ چین نہایت کامیاب رہا، جس کے معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔