پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے مریضوں کی سہولیات کے لیے صوبے میں تین ہزار سےزائد ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی سمری منظور کر لی۔
خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت جمال یوسیف نے جیونیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں مین ڈاکٹروں کی کمی ہےجس کی وجہ سے مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
اس کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے صوبے میں 3800 سے زائد نئے ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی سمری منظور کرلی ہے انہوں نے کہا کہ نئے بھرتیوں سے ڈاکٹروں کو بہتر سروز مل سکیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضروری تھاصوبائی حکومت صحت کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور عوام کے مشکلات سے آگاہ ہیں۔