خیبرپختونخوا حکومت کی فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

KPK Government

KPK Government

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مارچ کے آخر میں الیکشن کرانے کی درخواست کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فروری میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کرا سکتی لہذا صوبائی حکومت کو مارچ کے آخر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں 28 فروری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔