پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ہنگامی امداد پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسفند یار ولی نے چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تباہی کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی امداد حیرت انگیز اوراونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ہنگامی امداد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ہوئے کہا کہ حکومت بھی امدادی کاموں کا آغاز کرے اور سیلاب کے دوران زخمی اور بیمار ہونے والوں پربھی فوری توجہ دی جائے۔
اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ بارشیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہیں، ان معاملات میں مداخلت انسان کے دائرہ اختیارمیں نہیں اور انسان کے پاس صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں لیکن حکومت کی جانب سے نقصانات کا ازالہ کرکے متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوا جا سکتا ہے۔
حکومت فوری طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کرے اور سیلاب کے بعد مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کے خدشہ کا بھی پہلے سے سدباب کیا جائے۔