فیصل آباد (جیوڈیسک) نڑوالا روڈ پر واسا کے پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ تعلیم عام کرنے والے بتائیں کہ کے پی کے میں ایک بھی استاد بھرتی کیوں نہیں کیا گیا جبکہ بلدیاتی انتخابات 90 روز میں کرانے والے اب کہاں ہیں۔
کے پی میں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہے 15 ماہ سے کوئی بھی انقلابی پروگرام نہیں لا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوہرا معیار ہے ایک جانب پارلیمنٹ کو نہیں مانتے او استعفی دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن لڑ رہے ہیں ملتان کا الیکشن جمہوریت کی فتح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بل ادا نہ کرنے پر غریب آدمی کا میٹر کٹ سکتا ہے تو پھر عمران خان کا کیوں نہیں۔