خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

سوات (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 193 کلومیٹر تھی۔