خیبرپختونخوا (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا میں سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں مرحلہ وار ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
جمعیت علما اسلام (ف)، پیپلزپارٹی، اور عوامی نیشنل پارٹی پرمشتمل سہہ فریقی اتحاد کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی جانب سے کی گئی مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں 10 جون سے مرحلہ وار شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے والے مجرم ہیں اور ان مجرموں کے خلاف 10 جون سے صوبے بھر میں مرحلہ وار مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، بلدیاتی انتخٓبات میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے امدادی رقوم دی جائیں۔